سوال:* جو شیعہ عائشہ صدیقہؓ پر زنا کی تہمت کا قائل ہو یا صدیق اکبرؓ کی صحابیت اور خلافت کا منکر ہو کا حضرت علیؓ کی الوہیت کا عقیدہ رکھتا ہو یا حضرت جبرائیلؑ کے متعلق وحی لانے میں غلطی کا معتقد ہو یا قرآن کریم کو منحرف سمجھتا ہو تو ایسے شیعہ مرد کے ساتھ سنی عورت یا سنی مرد کے ساتھ شیعہ عورت کا نکاح جائز ہے یا نہیں؟
جواب: جو روافض قطعیات اسلام کے خلاف ایسے عقائد رکھتے ہوں وہ کافر ہیں۔ مثلآ حضرت علیؓ کی الوہیت اور حضرت عائشہ صدیقہؓ پر قذف کا قائل ہونا جو قرآن کریم کی نص قطعی کے خلاف ہے اور حضرت جبرائیلؑ سے غلطی ہونے کا عقیدہ رکھتے ہوں اور صحبتِ سیدنا صدیق اکبرؓ کے منکر ہوں تو اس قسم کے گمراہ فرقہ کے لوگوں سے رشتہ مناکحت سے احتراز و اجتناب لازم ہے اور ایسے لوگوں کا حکم مرتد کی طرح ہے اور مرتد کے ساتھ نکاح جائز نہیں۔
(فتاویٰ حقانیہ: جلد 4 صفحہ 345)