سیدنا علی المرتضیٰؓ نے سیدہ فاطمہؓ کی وفات کے بعد جن عورتوں سے شادیاں کیں ان میں سے ایک بیوی شمر کی بہن بھی تھی اور اس رشتے کے اعتبار سے سیدنا حسینؓ اس کو پہچانتے بھی تھے لیکن اس وقت چونکہ وہ ابنِ زیاد کا نمائندہ تھا تو یہ ڈٹ گئے کہ ان کو ملنے نہیں دینا۔
(سوال: سیدنا حسینؓ کے شمر ذی الجوشن کس سلسلہ سے ماموں ہیں؟ پوری وضاحت کی جائے۔ سائل: محمد فاروق عثمان علی صدیق از عباسی منزل تلہ گنگ۔
جواب: سیدنا حسینؓ کی سوتیلی والدہ ام البنین بنتِ خزام سیدنا علی المرتضیٰؓ کی چوتھی بیوی تھیں قبیلہ بنی کلاب میں سے تھیں ان کا نکاح سیدنا عقیلؓ کی تجویز سے ہوا تھا سیدنا علیؓ نے عقیلؓ سے کہا تھا کہ:
برائے من زنی خطبہ کن کہ برادرانش از شجعان عرب باشند۔
(عمدة الطالب ومنتخب التواريخ: صفحہ 121 ایران)
یعنی میرے نکاح کے لیے کوئی ایسی عورت تجویز کرو جس کے بھائی عرب کے بڑے بہادروں میں سے ہوں اس پر سیدنا عقیلؓ نے یہ تجویز فرمائی تھی شمر ملعون انہی میں سے تھا اور بنی کلاب میں سے تھا انہی میں سے سیدنا عباسؓ علمدار تھے جو سیدنا حسینؓ کے بھائی اور سیدنا علیؓ کے بیٹے تھے شمر اس رشتے کے تعلق سے اپنے بھانجوں کے لیے ابنِ زیاد سے امان بھی لکھوا لایا تھا جس کی تفصیل کا موقع نہیں بہرحال اس لحاظ سے یعنی سوتیلی والدہ سیدہ ام البنین کے واسطے سے شمر ذی الجوشن سیدنا حسینؓ کا رشتے میں ماموں تھا واللہ اعلم بحقیقۃالحال۔
(علامہ خالد محمود، عبقات: جلد 1صفحہ 294)
بات لمبی نہ ہو پھر کیا گزری؟ میں تھوڑی بات کہہ کر بات ختم کرتا ہوں۔