سامعین ان تجاویز کو مان لیا جاتا ہے تو اس کے بعد کوئی جھگڑا رہ جاتا ہے؟ (سامعین: نہیں) خود سوچیں کہ جتنی ممکنہ صورتیں ہیں سب کو کور (Cover) کرتے ہوئے ملک کو ایک رکھنے کے لیے اور بچانے کے لیے سیدنا حسینؓ کی جو تجاویز ہیں وہ سیاسی طور پر اور فقہی طور پر ان میں کوئی سقم ہے؟ (سامعین: نہیں) ان میں کوئی سقم نہیں۔
آپ نے کہا یا مدینہ ہی رہوں یا ہر قسم کی سیاست سے دور کنارے پر رہوں یا مجھے یزید کے پاس لے چلو میں خود اس سے بات کر لوں گا سید مرتضیٰ نے غالباً کتاب الشافی میں ایک روایت نقل کی ہے کہ حتى اضع يدى على يد يزيد۔
ترجمہ: یہاں تک کہ میں اس کے ہاتھ میں ہاتھ دے دوں۔
اور مشہور شیعہ عالم شیخ مفید اپنی کتاب الارشاد میں لکھتا ہے:
ولما رأى الحسين لقتاله أنفذ إلى عمر بن سعد إنى أريد أن ألقاك فاجتمعا ليلا فتناجيا طويلا ثم رجع عمر بن سعد إلى مكانه و كتب إلى عبيد الله بن زياد أما بعد فإن الله قد أطفأ النائرة و جمع الكلمة و أصلح أمر الأمة هذا حسين قد أعطانی أن يرجع إلى المكان الذی أتى منه أو أن يسير إلى ثغر من الثغور فيكون رجلا من المسلمين له ما لهم و عليه ما عليهم أو أن يأتی أمير المؤمنين يزيد فيضع يده فی يده فيرى فيما بينه و بينه رأيه۔
(الارشاد للمفيد: جلد 2صفحہ 87)
اب ابن زیاد کے جو کارندے تھے وہ یہ تجاویز لے کر ابنِ زیاد کے پاس پہنچے جو علاقے کا گورنر تھا اور اس نے کہا کہ سیدنا حسینؓ نے یہ تجاویز پیش کی ہیں۔
دوسری طرف کربلا میں ابنِ زیاد کا مقرر کردہ کارندہ عمرو بن سعد سیدنا حسینؓ کی یہ تجاویز سن کر بہت خوش ہو گیا اور کہنے لگا اب تو پھر کوئی بھی فتنہ پیدا نہیں ہو گا ساری سلطنت ایک ہو جائے گی کیوں؟ جیسے سیدنا حسنؓ اور سیدنا امیرِ معاویہؓ براہِ راست ایک دوسرے کے سامنے پیش ہوئے تھے اور سیدنا حسنؓ نے کہا تھا کہ ہماری یہ باتیں مان لیں تو میں سب کچھ آپ کو دے دیتا ہوں تم ایک رہنما ہو جاؤ اور مسلمانوں کا جھنڈا پھر ایک ہو جائے گا تو اب یہ موقع آ گیا ہے کہ جس طرح سیدنا حسنؓ و سیدنا امیرِ معاویہؓ ایک دوسرے کے سامنے آئے اور پھر سمجھوتہ ہو گیا اب سیدنا حسینؓ جو ہیں وہ یزید کے سامنے جائیں تو کیا پتہ سمجھوتہ ہو جائے تو ابنِ سعد بڑا خوش ہوا کہ اب کوئی فتنہ نہیں ہو گا جھگڑا نہیں ہو گا ایک بہت بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
لیکن ابنِ زیاد کا ایک کارندہ شمر تھا اس نے سوچا کہ اگر سیدنا حسینؓ کا اور یزید کا سمجھوتہ ہوتا ہے تو ہم جیسے کہاں جائیں گے؟ پھر تو ہمیں کسی نے پوچھنا ہی نہیں اس نے ابنِ زیاد کو مشورہ دیا کہ نہیں اس سے بہتر موقع اور کوئی نہیں آئے گا اسے آگے نہیں جانے دینا سیدنا حسینؓ نے بار بار اپنی بات کہی لیکن وہ اسی پر کہ جانے نہیں دینا یہ شمر کون تھا؟