حضرت حسین رضی اللہ عنہ تصادم سے ہر قیمت پر امت کو بچانا…

حضرت حسین رضی اللہ عنہ تصادم سے ہر قیمت پر امت کو بچانا چاہتے تھے

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

تو سیدنا حسینؓ نے وہاں کربلا کے مقام پر تین تجاویز پیش کیں کس کے سامنے پیش کیں؟ ذرا سنو! یہ جو عراق کا علاقہ ہے جس جگہ حسینؓ کے قافلے کو روکا گیا اس پورے علاقے کا بڑا یعنی صوبے کا گورنر ابنِ زیاد تھا تو ابنِ زیاد نے اپنے کارندے آگے بھیجے تھے ان کارندوں کو کہا تھا کہ حسینؓ کو تم نے روکنا ہے تو سیدنا حسینؓ نے جو تین تجاویز پیش کیں وہ پیش کیں ان کارندوں کے سامنے۔
پہلی یہ کہ میں یہاں مقابلے کے لیے نہیں آیا مجھے عراق والوں نے یہاں رہنے کی دعوت دی ہے تو میں ان کے بلانے پر آیا ہوں اگر تم مجھے یہاں روکتے ہو تو میں واپس مدینہ جانے کو تیار ہوں۔
نمبر دو اگر یہ نہیں تو میں اپنی اسلامی سلطنت کے سرحد پر بالکل درویشانہ طور پر زندگی گزارنے کو تیار ہوں بالکل کنارہ کش ہو کر اپنا وقت گزاروں گا اور وہی کہیں جہاد کی نوبت آ گئی کافروں سے تو میں جہاد میں شریک ہو جاؤں گا تو تم مجھے وہاں رہنے دو یا مدینہ جانے دو۔
تیسری تجویز یہ ہے کہ مجھے یزید کے پاس لے چلو اور جو تم مجھے زیر حراست کرنا چاہتے ہو تاکہ مجھے قید کرو تو تم میرے پیچھے ساتھ ساتھ چلنا تاکہ تمہارا یہ اندیشہ ختم ہو جائے کہ میں کہیں بھاگ نہ جاؤں لیکن مجھے لے چلو میں براہِ راست بات کرتا ہوں اگر میری تجاویز یزید مان لیتا ہے تو پھر دیکھیں گے۔