اب اس سے ایک مغالطہ تو دور ہو گیا جس کا میں نے ذکر کیا تھا کہ جو لوگ پروپیگنڈا کرتے ہیں کہ یزید کے خلاف نکلا تو صرف علیؓ کا بیٹا ہی نا؟ ان کے علاوہ اور کوئی نہیں نکلا؟ اب تو آپ کو پتہ چل گیا نا کہ زبیرؓ کا بیٹا بھی نکلا ہے سیدنا زبیرؓ اور سیدنا علیؓ آپس میں ماموں پھوپھی کے بیٹے تھے تو سیدنا عبداللہ بن زبیرؓ کو جانتے ہیں؟ کون ہیں؟ سیدنا ابو بکر صدیقؓ کے نواسے سیدنا حسینؓ کون ہیں؟ حضورِ اکرمﷺ کے نواسے سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ کون ہیں؟ سیدنا ابو بکر صدیقؓ کا نواسہ زبیرؓ کا بیٹا ہے مگر نواسہ ابو بکر صدیقؓ کا ہے تو جس طرح اللہ تعالیٰ نے حضورِ اکرمﷺ کو اور سیدنا ابو بکرؓ کو کئی باتوں میں ایک رکھا اکٹھا رکھا انہی میں سے ایک یہ ہے کہ یزید کے مقابلے میں مقابلہ کا معنیٰ یہ نہیں کہ وہ ہٹ جائے اور ہم آتے ہیں نہ بلکہ اس میں کہ ہم نے اس کی بیعت نہیں کرنی اس میں حضورِ اکرمﷺ کا نواسہ اور سیدنا ابو بکر صدیقؓ کا نواسہ دونوں ایک ہی بات کہہ رہے ہیں اور اتفاق ایسا ہوا کہ حرم شریف میں کعبہ میں بھی وہ دونوں اکٹھے ہو گئے فرق رہا تو صرف اتنا کہ سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ تو مکہ میں ہی رہے اور سیدنا حسینؓ وہاں سے عراق کی طرف چلے۔
اب جب سیدنا حسینؓ عراق کی طرف چلے تو اس وقت کوفہ کا عامل کون تھا؟ ابنِ زیاد زیاد جس کا استلحاق سیدنا امیرِ معاویہؓ کے ساتھ تھا کہ میں بھی ابو سفیانؓ کا بیٹا ہوں اور تم بھی ابو سفیانؓ کے بیٹے ہو اس کا بیٹا جسے ابنِ زیاد کہتے ہیں یہ تھا وہاں کا گورنر سیدنا حسینؓ کوفہ نہیں پہنچے ابھی باہر ہی تھے کہ انہیں کربلا کے مقام پر روک لیا گیا۔