سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ نے جب کہا کہ میں یہی رہتا ہوں تو تاریخ کی کتابوں میں آتا ہے کہ اب سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ نے بیعت لینا شروع کی سیدنا حسینؓ بھی اس وقت وہیں تھے اور ان کے ہوتے ہوئے دو ہزار کے قریب آدمیوں نے ان کے ہاتھ پر بیعت کی کہ ہم بھی بیعت کرتے ہیں کہ ہم یزید کے ساتھ بیعت نہیں کریں گے لیکن یہ نہیں کہا کہ مقابلے میں نکلتے ہیں۔
سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ نے کہا کہ میں اپنی رائے پر پوری مضبوطی کے ساتھ قائم ہوں کہ میں یزید کی بیعت نہیں کروں گا بس جب تک ایسا حکمران جس پر سارا عالمِ اسلام جمع ہو جائے ایسا نہیں آتا اس وقت تک میں مکے میں بطورِ حاکم کے رہوں گا تو انہوں نے جو بیعت لی وہ صرف مکہ کے نظام میں سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ کی سربراہی میں رہنے کی تھی۔