ان سب نے روکا تو سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ نے تو مان لیا کہ ہم یہی رہیں گے اور عبادت کرتے کرتے یہیں فوت ہوں گے لیکن سیدنا حسینؓ نے فرمایا میں عراق جاؤں گا میرے پاس ان لوگوں کے دعوتی خطوط ہیں تو سیدنا حسینؓ نے جو عراق کا رخ کیا اور کوفہ کا رخ کیا تو مکہ سے رخ کیا مدینہ سے جب وہ چلے تو یہی معلوم ہوتا تھا کہ مکہ جا رہے ہیں یا عمرہ کرنے جا رہے ہیں یا عبادت کے لیے اور یا انہوں نے رکنا ہی وہی ہے تو سیدنا حسینؓ جب مکہ سے روانہ ہوئے تو سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ جیسے جو ان کے قریبی ساتھی تھے وہ اس پر رو رہے تھے کہ آئندہ انجام کیا ہو گا سیدنا حسینؓ کو جو انہوں نے سمجھایا وہ الفاظ بھی تاریخ کی بعض کتابوں میں ہیں سیدنا حسینؓ کو کہا کہ عراق والوں نے آپ کے والد کے ساتھ کیا سلوک کیا آپ کے بھائی حسن کے ساتھ کیا سلوک کیا آپ ان کی باتوں میں وہاں کیوں جا رہے ہیں؟ اللہ اللہ کرنا ہے تو یہی کریں کیوں کہ کعبہ کے اندر سے کوئی کسی کو پکڑ نہیں سکتا۔
پہلے دور میں کوئی قاتل بھی اگر مکہ کے اندر آ جاتا تو جس کے باپ کا وہ قاتل ہو اس کی بھی جرأت نہیں تھی کہ مکہ میں آ کر پکڑے بلکہ وہ باہر منتظر ہوتا سو سیدنا حسینؓ کو کہا کہ آپ یہی رہیں اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ جب یہ مدینہ سے نکلے تھے تو سیاست کے لیے نہیں نکلے تھے لڑنے کے لیے نہیں نکلے تھے خلافت لینے کے لیے نہیں نکلے تھے حکومت لینے نہیں نکلے تھے اور اقتدار کے لیے نہیں نکلے تھے۔