ترجمان القرآن کی مکہ میں آمد - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

ترجمان القرآن کی مکہ میں آمد

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

اتنے میں مدینہ منورہ سے دو بڑے بزرگ جو علم میں اپنی جگہ آفتاب و مہتاب تھے کون؟ سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ اور ترجمان القرآن سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ یہ دونوں حضرات بھی مکہ آ گئے تو اب جو مکہ میں ان کا بیٹھنا ملنا اور میٹنگز کرنے سے ایک نئی فضا بنی تو میں نے جو یہ بات کئی مرتبہ بتائی ہے کہ سیدنا حسینؓ کو عراق جانے سے جن لوگوں نے روکا ان میں پانچ عبد اللہ نامی حضرات تھے تو ان حضرات نے سیدنا حسینؓ کو روکا کہاں تھا؟ مکہ میں۔ مدینہ میں نہیں روکا تھا کیوں؟ سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ نکلے اور سیدنا حسینؓ وہ بھی رات کے وقت نکلے تو روکنے والوں نے کہاں روکا؟ مکہ آ کر تو روکنے کے لیے کون کون آگے آئے؟
  • سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ بھی آ گئے۔
  • اور سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ بھی آ گئے۔
  • اور سیدنا عبد اللہ بن جعفرؓ بھی آ گئے۔
  • اور سیدنا عبد اللہ بن مطیعؓ بھی آ گئے۔