حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کی رائے - ردِ رافضیت |…

حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کی رائے

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ کی پوزیشن یا رائے کیا تھی اللہ تعالیٰ سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے ذرا سوچو! سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ کی رائے یہ تھی کہ اب پورے عالمِ اسلام کا خلیفہ اور امیر المؤمنینؓ وہ ہونا چاہیے جس کو سارے مان لیں تو جب تک وہ فضا نہیں پیدا ہوتی میں بطورِ مکہ کے حکمران کے یہاں اپنا وقت بسر کروں گا اور میں اعلان کرتا ہوں کہ یزید کے ہاتھ پر بیعت نہیں کرنی مطلب یہ تھا کہ میں اس سے لڑنے کے لیے دمشق نہیں جاؤں گا شام نہیں جاؤں لیکن جہاں تک مکہ کی حدود ہے اس میں جس طرح سیدنا امیرِ معاویہؓ شام کے حاکم رہے اور خلافت سیدنا علیؓ کی چلتی رہی، میں بھی اسی طرح رہوں گا۔
تو سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ نے سوچا کہ میں یہاں مکہ کا حکمران بن کر رہوں یہاں کا نظام چلاؤں لوگوں کی ضروریات پوری کروں کیونکہ میں اعلان کرتا ہوں کہ میں نے یزید کو نہیں ماننا سیدنا حسینؓ کے دل کی بھی یہی آواز تھی لیکن سیدنا حسینؓ کے بارے میں پہلے یہی بات نکلی کہ یہ بھی آئے ہیں عبادت کی نیت سے کہ وقت مکہ میں گزاریں مسجد میں گزاریں حرم شریف میں گزاریں گے جس طرح بندہ دنیا سے تنگ آ کر کہتا ہے آدمی چلو اللہ اللہ کرو تو دونوں سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ بھی یہاں مکہ میں اور سیدنا حسینؓ بھی یہیں۔