تو وہاں جب میٹنگ کے لیے بلایا گیا تو صرف ایک آدمی نے وہاں آنے سے انکار کیا کہ میں آج نہیں آ سکتا میں سوچوں گا پھر آؤں گا یہ کس نے کہا وہ کون تھے؟ سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ تو وہاں کا جو گورنر ولید تھا وہ نرم طبیعت کا تھا تو سیدنا عبداللہ بن زبیرؓ نے کہا میں آج نہیں آ سکتا مجھے موقع دو اس نے کہا چلو پھر صحیح سیدنا حسینؓ میٹنگ میں آ گئے اور کہا مجھے سوچنے کا موقع دو سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ نے کہا میں اس وقت نہیں آ سکتا مجھے اور موقع دو اور سیدنا حسینؓ نے بھی کہا مجھے سوچنے کا موقع دو ولید نے کہا ٹھیک ہے۔
اس مجلس کے بعد رات کے وقت لوگوں نے خبریں دیں کہ سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ غائب ہیں تو وہ آدھی رات ایسے راستوں سے جو پہچان میں نہیں یا عام عمل میں نہیں آتے ایسے راستوں سے وہ روانہ ہوئے کہ پتہ ہی نہ چلا کہ کہاں روانہ ہوئے تو ولید اور حکومت کے دوسرے آدمی اگلا سارا دن سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ کو تلاش کرتے رہے کہ کدھر گئے کدھر گئے اور کھوج لگاتے رستوں کو دیکھتے لیکن پتہ ہی نہ چلا کہ کدھر گئے اس پر ولید بڑا پریشان کہ وہ جو نکل گئے ہیں اس سے اب بہت گڑبڑ ہو گی ان کو اسی وقت خطرات نظر آ گئے کہ اب کیا ہو گا تاریخ کا۔
اب سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ کے بعد سیدنا حسینؓ بھی نکل گئے پہلے تو یہی حیران تھے کہ سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ کدہر گئے اور دوسری رات پتہ چلا کہ سیدنا حسینؓ بھی نکل گئے تو سیدنا عبداللہ بن زبیرؓ بھی اپنے بال بچوں کو لے کر نکلے اور سیدنا حسینؓ بھی اپنے بال بچوں کو لے کر نکلے اور لڑائی کے عنوان پر نہیں گئے اور یہ کہ یزید کو ہم نہیں مانیں گے یہ کہہ کر بھی نہیں گئے۔
سیدنا حسین اور سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ دونوں ہی مدینہ سے نکلے تو جو سیدنا حسینؓ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ عراق گئے کہ انہوں نے ادہر سفر کیا تو یاد رکھو کہ آپ سیدھے عراق نہیں گئے بلکہ پہلے مکہ گئے اور اتفاق کی بات یہ ہے کہ حرم شریف میں تقریباً دونوں اکٹھے داخل ہوئے سیدنا عبداللہ بن زبیرؓ اپنے سفر پر آئے تھے اور اپنے طریقے پر اور اپنی حکمت پر اور اپنی سوچ پر اور سیدنا حسینؓ کا قافلہ بھی اپنے بچوں کے ساتھ کھلم کھلا آیا۔ ؏
حسینی قافلہ صحرا کی جن راہوں پر گزرا تھا
وہ راہیں آج تک اس قافلے کو یاد کرتی ہیں
اب جب یہ دونوں آ گئے تو اکثر نمازوں کے وقت ملاقاتیں بھی ہوتیں اور یہ سوچتے کہ کیا کریں اور کیا نہیں یہ دونوں بڑے لوگ تھے یعنی حضورِ اکرمﷺ کے سگے پھوپھی زاد بھائی سیدنا زبیرؓ کے بیٹے تھے اور سیدنا علیؓ کا بھی وہی رشتہ تھا تو علیؓ کا بیٹا اور زبیرؓ کا بیٹا دونوں حرم شریف میں ہیں سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ زیادہ وقت گزارتے ذکر اذکار ،اللہ ،اللہ میں، عبادت میں نمازوں میں یاد عائیں کرنے میں۔