اور یزید جو ہے وہ اتنا آزاد تھا کہ باپ کے پاس وفات کے وقت بھی نہیں تھا تو کم از کم یہ تو ہونا چاہیے تھا کہ اس وقت باپ کے پاس ہوتا اور یہ تاریخ کی کتابوں میں لکھا ہوا ہے کہ جب اس کو اطلاع ملی کہ آپ کے والد فوت ہو گئے ہیں تو یہ جنازے میں بھی نہیں آیا تھا تو مسئلہ یہ ہے کہ اگر کوئی شخص قریبی ہو اور جنازہ نہ پڑھ سکے تو پھر وہ قبر پر جنازہ پڑھ لے مسئلہ یہ ہے دفن کرنے کے بعد تین دن تک گمان ہوتا ہے کہ اندر ابھی لاش پھٹی نہیں اس وقت قبر کو اس طرح سمجھا جائے جس طرح میت سامنے پڑی ہے اور پھر مسلمانوں کو یہ سمجھ آ جائے کہ فلاں شخص بغیر جنازہ کے دفن کر دیا گیا تو ان کو بھی یہ حکم ہے کہ وہ قبر پر نماز پڑھیں۔
اور صحیح مسلم میں ایک روایت آتی ہے کہ
عن أبی هريرة أن امرأة سوداء كانت تقم المسجد (أو شابا) ففقدها رسول اللہﷺ فسأل عنها (أو عنه) فقالوا مات قال أفلا کنتم آذنتمونی قال فكانهم صغروا أمرها (أو أمره) فقال دلونی على قبرها فدلوه فصلى عليها ثم قال إن هذه القبور مملوءة ظلمة على أهلها وإن الله عز وجل ينورها لهم بصلاتی عليهم ش (تقم المسجد) أی تكنسه والقمامة الكناسة والمقمة المكنسة (آذنتمونی) أی أعلمتمونی۔ (صحيح مسلم: باب الصلاة على القبر)
نبی پاکﷺ کے دور میں جو عورت مسجدِ نبوی کی خدمت کرتی تھی وہ کچھ دن نظر نہ آئی یا اس کی خدمت ظاہر نہ ہوئی تو حضورِ اکرمﷺ مسجد میں تشریف لائے تو کہا وہ جو عورت آیا کرتی تھی مسجد کی صفائی کرتی تھی وہ کئی دنوں سے دیکھی نہیں تو آپ کو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے اطلاع دی کہ حضور وہ تو فوت ہو گئی ہے تو آپﷺ نے فرمایا کہ مجھے تم نے کیوں نہ بتایا؟ تو حضورِ اکرمﷺ کی نظرِ شفقت دیکھیں کہ امت پر اتنی نظرِ شفقت تھی کہ ایک ایک کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ وہ کہاں ہے تو حضورِ اکرمﷺ نے انہیں فرمایا کہ آپ مجھے اس کی قبر پر لے جائیں حضورِ اکرمﷺ اس عورت کی جو خدمات تھیں اس عورت کی خدمات سے اتنا متاثر تھے کہ فرمایا کہ دلونی على قبرها او کما قال کہ مجھے اس کی قبر پر لے چلو تو حضورِ اکرمﷺ وہاں گئے اور حضورِ اکرمﷺ نے بالکل جس طرح میت سامنے ہے قبر کو سامنے رکھ کر پھر جنازہ پڑھا اس کا جنازہ ہو چکا تھا ہمارے حنفی فقہ میں ہے کہ جنازہ دہرایا نہیں جاتا تو حنفیوں کے فقہ کے اس مسئلہ کے پیشِ نظر سوال پیدا ہوتا ہے کہ پھر اس عورت کا جنازہ تو پہلے ہو چکا تھا اور دفن بھی ہو چکی تھی تو حضورِ اکرمﷺ نے دوبارہ جنازہ کیوں پڑھا؟ ایک خیال تو گزرتا ہے ناں؟ تو حضورِ اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا:
ان هذة القبور مملوءة ظلمة۔
ترجمہ: بیشک یہ جو قبریں ہیں بھری ہوئی ہیں اندھیروں سے۔
وان الله ينورها بصلوتی عليهم او کما قالﷺ۔
ترجمہ: اور جس کی نمازِ جنازہ میں پڑھاؤں اس کی قبر نورانی ہو جاتی ہے۔
تو اس عورت نے چونکہ مسجد کی بہت خدمات کیں تھیں تو اس کی قبر کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے برکت حاصل ہو اس کے لیے حضورِ اکرمﷺ اس کی قبر پر گئے اور آپ نے نمازِ جنازہ پڑھائی۔ یہاں دو تین چیزیں پیشِ نظر رہیں کہ حضورِ اکرم ﷺ کو جو نہیں بتایا گیا کہ وہ عورت فوت ہو گئی ہے، اس پر آپﷺ نے صحابہؓ پر ناراضگی کا اظہار کیا کہ تم نے مجھے بتایا کیوں نہیں؟ تو معلوم ہوا کہ عالمِ اسباب میں، خبر دینی پڑتی ہے، یہ نہیں کہا جا سکتا کہ آپ خود بہ خود جانتے ہیں ۔؏
علم غیبی کس نمی داند بجز پروردگار
ہر کہ گوید من بدانم تو از او باور مدار
مصطفیٰ ہرگز نہ گفتے تا نہ گفتے جبرائیل
جبریل ہرگز نہ گفتے تا نہ گفتے پروردگار
جبرائیل جیسے بھی کوئی بات نہیں بتا سکتے جب تک کہ پیچھے خدا نہ کہے عالم الغیب خاصہ باری تعالیٰ ہے پھر جب حضورِ اکرمﷺ نے فرمایا کہ مجھے اس کی قبر بتاؤ تو معلوم ہوا کہ قبر بتانا یہ بجا تھا جو لوگ کہتے ہیں کہ نہیں جی جانتے تھے بھائی یہ تو بڑی بے ادبی ہے کیا وہ ایسے ہی پوچھتے تھے کہ کہاں ہے؟ اس طرح پوچھتے تھے جس طرح کوئی انسان کسی دوسرے سے پوچھتا ہے لیکن ایسے عقیدے لوگوں نے گھڑ رکھے ہیں کہ ان لوگوں کا صحیح بات سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے۔
تاہم دوسرا جنازہ کب ہوتا ہے؟ یہ حضورِ اکرمﷺ کی خصوصیت تھی جو اور کسی کے پڑھانے پر شامل نہیں۔