اب بات سنیے سیدنا امیرِ معاویہؓ نے اپنے وقت میں باتیں تو سب کی سن لی، لیکن آخر میں سیدنا مغیرہ بن شعبہؓ کی جو تجویز تھی آپ نے اسے قبول کیا اب ادہر ساتھ یہ بات رکھیئے کہ یزید میں اس وقت کوئی شرعی عیب یعنی شرعی بیماری کہ جس طرح کوئی شراب پیئے وہ کوئی نہیں تھی لیکن اس کا جو مزاج تھا وہ اس طرح جیسے آزاد آوارہ لڑکے ہوتے ہیں کہ ہر وقت شکار کے لیے جنگلوں میں پھر رہا ہے Seriously نہ سلطنت کو دیکھتا ہے نہ سیاست کو دیکھتا ہے نہ حالات کو دیکھتا ہے تو اس مزاج کا آدمی جو تھا اس واسطے امت کے صلحاء اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اس کو قبول نہیں کرتے تھے یہ نہیں کہ کوئی شرعی عیب تھا یہ نہیں انہوں نے کہا کہ اتنا آزاد طبع آوارہ جنگلوں میں پھرنے والا اور شکار میں اور پھر یہ بھی کہ میں وقت کے بادشاہ یا وقت کے سربراہ کا بیٹا ہوں تو اس طرح اس کا مزاج بنا ہوا تھا تو اکابر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اس وقت جتنے زندہ تھے ان کا مشورہ یہ تھا کہ یہ رائے ٹھیک نہیں۔ یہ ٹھیک نہیں چل سکتا صرف زیاد تھا جس نے اس کو کہا کہ زندگی بدلنے کا عہد کر توبہ کر یہ کر وہ کر تو میں اس بات کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ جو بھی ہوا ہو لمبی کہانی ہے کب تک آدمی بیان کرے لیکن ایسے موقع پر آپ یہ تو سمجھ رہے ہیں کہ یہ کام کوئی معمولی نہیں تھا کہ امت ایک ہو کر رہے تو ولید بن عتبہ بن ابی سفیانؓ نے مدینہ میں میٹنگ بلائی کہ شام سے خبر آئی ہے کہ سیدنا امیرِ معاویہؓ کا انتقال ہو گیا ہے۔