زیاد کا انجام - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

زیاد کا انجام

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ نے اس درد مندی سے دعا کی کہ چند دنوں میں طاعون کا مرض آیا جو پہلے ہی کسی علاقے میں پھیلا ہو گا تو زیاد کی ایک انگلی پر طاعون کا حملہ ہوا اور اس ایک انگلی پر ایک دانہ ہوا تو ان دنوں جب یہ مرض آتا تھا تو اس کا حملہ اسی طرح ہوتا تھا کہ کہیں ایک دانہ ہوتا تھا اور سارا زہر اسی میں جمع ہوتا تو زیاد بن ابی سفیان سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ کی بد دعا کے چند دن بعد ہی مر گیا یہ سمجھ دار بہت تھا اور اس نے سیدنا امیرِ معاویہؓ کے سامنے ہر طرح کی اپنی خدمات پیش کی ہوئی تھیں۔
ابھی سیدنا امیرِ معاویہؓ فوت نہیں ہوئے تھے یہ میں پہلے کی بات بتا رہا ہوں کہ ان کو کہا جا رہا تھا کہ اس (یزید) کو مقرر کر دیں اور یہ جو زیاد تھا اس کو پتہ تھا کہ سیدنا مغیرہ بن شعبہؓ نے مشورہ دیا ہے کہ یزید کو آگے کریں تو زیاد نے اپنے ایک ساتھی عبید بن کعب نمیری سے یزید کی ولی عہدی کی رائے اور اس کے کردار پر مشورہ کیا اور پھر اسی عبید بن کعب کو ہی یزید کو سمجھانے کے لیے اس کے پاس بھیجا اور کہا کہ تجھے سلطنت قبول نہیں کرے گی جب تک تو اپنی زندگی کو نہ بدلے اور کچھ اور نصیحتیں کیں یزید نے ان کے سامنے اقرار کیا کہ میں آپ کے سامنے انکار نہیں کر سکتا میں اپنی زندگی بدل لوں گا تو زیاد یزید سے بالکل مطمئن ہو گیا تو جب زیاد مطمئن ہو گیا پھر زیاد وباء کی وجہ سے یکدم طاعون کا شکار ہو گیا یہ نہیں پتہ تھا کہ عمر کے بیٹے نے بد دعا کی ہے کسی عام آدمی نے نہیں۔
تو میں توجہ اس طرف دلانا چاہتا ہوں کہ اسی ابو سفیانؓ کا ایک بیٹا تھا عتبہ اور اس کے بیٹے کا نام تھا ولید اور وہ ابو سفیانؓ کا پوتا تھا اور وہ اس وقت جب سیدنا امیرِ معاویہؓ کی وفات ہوئی ہے تو مدینہ منورہ پر یہ مقرر تھا کون؟ ابو سفیانؓ کا پوتا ولید بن عتبہ بن ابو سفیانؓ۔