سیدنا امیرِ معاویہؓ کے والد کا کیا نام تھا؟ ابو سفیان جو بنو امیہ کے بڑے سردار تھے اور حضورِ اکرمﷺ کے مقابلے میں بدر میں وہی آئے احد میں بھی وہی آئے احزاب میں بھی وہی آئے ان کا اپنے قبیلے میں ایک بڑا مقام تھا پھر اللہ کا فضل ہوا کہ وہ مسلمان ہو گئے تو ابو سفیانؓ کے امیرِ معاویہؓ تو بیٹے تھے ہی ان کی اہلیہ سے لیکن ان کا ایک اور بیٹا بھی تھا بیٹے تو ان کے کئی تھے لیکن ایک بیٹا تھا ان کی جو خاندان میں بیوی تھی اس میں سے یہ نہیں تھا مؤرخین کہتے ہیں کہ جاہلیت کے دور میں جب ابو سفیانؓ مسلمان نہیں تھے جب حضورِ اکرمﷺ نے بھی ابھی اعلان نہیں کیا تھا تو اس زمانے میں یا کسی تاریک دور میں جو بیٹا پیدا ہوا اس کا نام زیاد تھا اسی کا بیٹا ہے عبید اللہ بن زیاد جو سیدنا حسینؓ کے مقابلے میں عراق آیا تھا ابنِ زیاد جو کہتے ہیں تو ابنِ زیاد اسی کا بیٹا تھا تو میں اب کس کی بات کر رہا ہوں؟ باپ کی (مطلب زیاد کی) تو زیاد جو تھا وہ بیٹا تھا کسی اندازہ کے مطابق ابو سفیانؓ کا زیاد بڑے دماغ والا اور بڑا سوچ والا اور بڑا اونچے درجے کا سیاست دان تھا لیکن جو اصل بیٹا ہے وہ تو امیرِ معاویہؓ ہیں سیدنا امیرِ معاویہؓ زیاد کو اس وقت اپنے قریب نہیں آنے دیتے تھے وہ کہتا تھا کہ میں آپ کا بھائی ہوں خدمت کروں گا جو امر فرمائیں؟ لیکن سیدنا امیرِ معاویہؓ اپنی خاندانی تفاخر میں اس کو قریب نہیں آنے دیتے تھے سیدنا علیؓ نے اپنے دورِ خلافت میں زیاد کو فارس کا حاکم مقرر کیا تھا جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ سیدنا علیؓ کا معتقد تھا اور سیدنا علیؓ بھی اس پر اعتماد کیا کرتے تھے پھر سیدنا علیؓ کے بعد سیدنا حسنؓ کا سیدنا امیرِ معاویہؓ کو خلافت دینے کے بعد سیدنا امیرِ معاویہؓ نے سمجھا سوچا کہ ایسے سمجھ دار آدمی کو اگر میں قبول کر لوں تو میری سلطنت کو فائدہ ہو گا تو سیدنا امیرِ معاویہؓ نے اسے قبول کر لیا اور بصرہ کا حاکم بنا دیا اس طرح سیدنا امیرِ معاویہؓ نے بصرہ کوفہ اور فارس وغیرہ کے علاقے سیدنا مغیرہ بن شعبہؓ اور ابنِ زیاد کے سپرد کر کے مطمئن ہو گئے اور ان دونوں نے بھی اپنے اپنے علاقوں میں اٹھنے والے فتنوں کا بڑے عجیب انداز میں سدِباب کیا۔
زیاد سیدنا امیرِ معاویہؓ کو کہتا تھا کہ آپ نے جو مجھے فارس و بصرہ وغیرہ کے علاقوں میں حاکم مقرر کیا ہوا ہے تو میں پورا نظام چلا سکتا ہوں اگر مجھے مکہ اور مدینہ یعنی حجاز جو ہے اس کا بھی گورنر بنا دو تو میں سب کا نظام سنبھال لوں گا آپ مجھے جس طرح حکم دیں گے میں اس طرح چلوں گا یہ کس نے کہا؟ زیاد نے اب یہ خبر مشہور ہو گئی تو جب مدینہ والوں کو اور مکہ والوں کو یہ خبر ملی کہ زیاد یہاں کا گورنر شاید بن جائے تو اس کے سخت مزاج رویہ کی وجہ سے بڑے لوگ پریشان ہوئے اور اسی پریشانی کی حالت میں سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ کے پاس آئے اور کہا کہ حضرت اتنے سخت مزاج شخص زیاد کو اگر سیدنا امیرِ معاویہؓ یہاں مقرر کر دیں تو اپنی سختی میں اتنے بدنام آدمی کا اس علاقے میں جہاں مکہ بھی ہے مدینہ بھی ہے وہ اگر یہاں کا صوبہ دار ہو جائے یا یہاں کا گورنر ہو جائے تو یہ بہت ہی افسوس ناک سانحہ ہو گا۔