حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے متعلق صوبوں میں منافقین کی…

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے متعلق صوبوں میں منافقین کی یورش

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

تاہم سیدنا عثمانِ غنیؓ کی شہادت کے بعد کتنا انتشار ہوا؟ اور اب تو (حضرت امیرِ معاویہؓ کے دورِ حکومت سے) اس واقعہ کو بھی کافی عرصہ ہو چکا ہے، سیدنا علیؓ کے جانشین سیدنا حسنؓ بھی اپنی جگہ عراق میں خلیفہ رہ چکے پھر سیدنا امیرِ معاویہؓ سارے عالمِ اسلامی کے بھی بیس سال خلیفہ رہے سو اب سیدنا امیرِ معاویہؓ کا سفرِ آخرت ہے اب مسلمانوں کا کیا حال ہو گا اس پر ہر آنکھ اشکبار تھی اور ہر دل درد ناک انداز میں رو رہا تھا کہ اب کیا ہو گا تو مغیرہ بن شعبہؓ نے جو کئی عرصہ پہلے رائے دی تھی کہ میں نے پہلے اختلافات دیکھے ہیں حضرت عثمانؓ کے گرد جس طرح منافقین نے گھیرا ڈالا اور عبد اللہ بن سبا صوبہ بہ صوبہ سفر کرتا رہا کہ سیدنا عثمانِ غنیؓ کے عامل ایسے ہیں ان کے کارکن ایسے ہیں صوبوں کے گورنر ایسے ہیں۔ سلطنت پوری میں اختلافات کا جال پھیلا دیا میں (مغیرہ بن شعبہؓ) نے وہ سب حالات دیکھے ہیں پھر سیدنا امیرِ معاویہؓ اور علیؓ کے درمیان جنگیں بھی دیکھیں ان کو سلجھانے کے لیے بڑے بڑے اکابر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین بھی اٹھے لیکن کامیابی نہیں ہو سکی تو سیدنا امیرِ معاویہؓ دیکھو اب اگر کوئی ایسا شخص کہ جو کسی کے چکر میں آ جائے باتوں میں آ جائے سیاسی پختگی نہ ہو تو اس کو نہیں بنانا کیونکہ اب اگر ایسا کچھ ہوا تو بندہ کے ساتھ بندہ نہیں رہے گا بھائی کے ساتھ بھائی نہیں رہے گا ساری سلطنت جو حضورِ اکرمﷺ نے قائم کی تھی اور جس کے گرد سیدنا ابو بکر صدیقؓ و سیدنا عمرؓ نے خروج سے پہرا دیا تھا وہ سارا باغ ہی اجڑ جائے گا وہ بہار جو خلفائے راشدینؓ کے دور میں تھی اب اس کی بجائے خزاں ہو گی اب بڑا ہی خطرناک مرحلہ ہے کہ کریں کیا؟