ہم اگر آپس میں لڑ رہے ہیں تو یہ اختلاف ہمارا بھائیوں کی طرح گھر کا ہے لیکن کوئی بھی بیرونی طاقت سلطنتِ اسلامیہ کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھے گی تو علیؓ کی طرف سے پہلا سپاہی میں (امیر معاویہؓ) سامنے آؤں گا چنانچہ حضرت امیرِ معاویہؓ کے اس جواب کے بعد پھر ان کو جرأت نہیں ہوئی تو اس وقت جو درد مند تھے نبی کریمﷺ کے قریبی تھے ان سے تربیت یافتہ تھے ان کا دل اس انتشار کے باوجود اور اپنے اختلافات کے باوجود اس بات پر تڑپتا تھا کہ اسلامی سلطنت جو ہے وہ بچ رہے بچ رہے، یہی سب کی خواہش تھی وگرنہ سیدنا امیرِ معاویہؓ کیا یہ جواب دیتے؟ تاریخ نے سیدنا امیرِ معاویہؓ کا یہ خط محفوظ کر لیا ہے بڑے سخت لہجے میں کہا کہ تو نے اگر آنکھ بھی اٹھائی علیؓ کے سامنے یا نبرد آزما ہوا تو علیؓ کا پہلا سپاہی جو تیرے مقابلے میں نکلے گا وہ معاویہؓ ہو گا۔(البدایہ والنہایہ: جلد 8 صفحہ 119)
تو یہ چند لوگ رہ گئے تھے جن کو یہ درد تھا کہ کسی طرح اسلامی سلطنت بچ رہے بچ رہے۔