سنیہ کا غیر سنی سے نکاح کرنا - فتاویٰ جات | دفاع اسلام

سنیہ کا غیر سنی سے نکاح کرنا


سوال: کیا سنی لڑکی کا نکاح غیر سنی مرد کے ساتھ ہو سکتا ہے یا نہیں؟

جواب: جو شخص کفریہ عقائد رکھتا ہو مثلاً قرآنِ کریم میں کمی بیشی کا قائل ہو یا سیدہ عائشہ صدیقہؓ پر تہمت لگاتا ہو یا حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو صفاتِ الوہیت سے متصف مانتا ہو یا یہ اعتقاد رکھتا ہو کہ جبرئیل علیہ السلام غلطی سے حضورِ اکرمﷺ پر وحی لے آئے تھے یا کسی اور ضروریاتِ دین کا منکر ہو ایسا شخص مسلمان ہی نہیں اور اس سے سنی عورت کا نکاح درست نہیں جو شخص حضراتِ شیخینؓ پر سب کرتا ہو اس کے کفر میں اہلِ علم کا اختلاف ہے مگر اس کے فسق و بدعت ہونے میں تو کوئی شک نہیں لہٰذا ایسا شخص بھی سنی عورت کا کفو نہیں۔  

(فتاویٰ بینات: جلد 3 صفحہ 153)