اب ذرا توجہ کریں جب سیدنا علیؓ میں اور سیدنا امیرِ معاویہؓ میں آپس میں اختلافات چل رہے تھے جنگوں تک نوبت پہنچ رہی تھی تو ایسے وقت میں ایران پر قبضہ کن کا تھا؟ یعنی جن حالات میں انتشار ہے اور ساری سلطنت انتشار کا شکار ہے تو اس وقت ایران پر سیدنا امیرِ معاویہؓ کا قبضہ تھا یا سیدنا علیؓ کا؟ جواب: سیدنا علیؓ کا اور جہاں سیدنا علیؓ کا قبضہ تھا اس کے ساتھ سرحد پہ کن کا قبضہ تھا؟ عیسائیوں کا تو عیسائیوں نے بہانہ بنا کر دھمکی دی کس کو؟ خلیفہ راشد سیدنا علیؓ کو سیدنا علیؓ کو انہوں نے یعنی قیصر کے لوگوں نے دھمکی دی یعنی خلیفہ راشد کو اور کہا کہ ہم اب حملہ کریں گے تو اب اگر ایسا ہو تو سیاسی طور پر سیدنا علیؓ کے ہاتھ سے ایران بھی نکل جاتا ہے اور عیسائی بھی ان سرحدوں پر آ جاتے ہیں تو اگر ایران پر ان کا قبضہ ہو جاتا ہے تو بظاہر اس کی خوشی کس کو ہو گی؟ ظاہری طور پر سیدنا امیرِ معاویہؓ کو ہو گی کیونکہ ان کا سیدنا علیؓ کے ساتھ ٹکراؤ تھا سیدنا علیؓ کے ساتھ ٹکراؤ تھا اب سیدنا علیؓ کی جتنی سیاسی پوزیشن کمزور ہو تو قوت کس کو ملے گی؟ حضرت امیر معاویہؓ کو۔
تاہم جب انہوں نے سیدنا علیؓ کو دھمکی دی تو سیدنا علیؓ نے کیا جواب دیا؟ وہ تو اس وقت اپنی پریشانی کا شکار تھے مگر سیدنا امیرِ معاویہؓ نے اس سربراہِ قیصر کو جو ان سرحدوں کا سربراہ تھا اس کو سیدنا امیرِ معاویہؓ نے بڑے سخت الفاظ میں پیغام بھیجا بڑے سخت لفظ ہیں جس طرح کوئی کسی کو کہے "اوئے کتے" حضرت امیرِ معاویہؓ نے ان الفاظ کے ساتھ اس گورنر کو کہا کہ تو نے اگر علی کی سلطنت پر حملہ کیا تو دوسری طرف سے پہلا سپاہی جو تیرے مقابلے میں آئے گا وہ معاویہؓ ہو گا۔