سوال: کیا سنی لڑکی کا نکاح غیر سنی یعنی شیعہ مرد کے ساتھ ہو سکتا ہے؟ اگر نہیں تو کیوں نہیں؟
جواب: جو شخص کفریہ عقیدہ رکھتا ہو مثلاً قرآنِ کریم میں کمی بیشی کا قائل ہو یا سیدہ عائشہ صدیقہؓ پر تہمت لگاتا ہو یا سیدنا علیؓ کو صفاتِ الوہیت سے متصف مانتا ہو یا یہ اعتقاد رکھتا ہو کہ جبرئیل علیہ السلام غلطی سے حضورِ اکرمﷺ پر وحی لے آئے تھے یا کسی اور ضروریاتِ دین کا منکر ہو ایسا شخص مسلمان ہی نہیں اور اس سے سنی عورت کا نکاح درست نہیں۔
شیعہ اثناء عشریہ تحریف قرآن کے قائل ہیں تین چار افراد کے سوا باقی پوری جماعتِ صحابہ کرامؓ کو کافر و منافق و مرتد سمجھتے ہیں۔ (معاذاللہ)
اور اپنے ائمہ کو انبیاء کرام علیہم السلام سے افضل و برتر سمجھتے ہیں اس لیے وہ مسلمان نہیں اور ان سے مسلمانوں کا رشتہ ناتا جائز نہیں۔
(آپ کے مسائل اور ان کا حل: جلد 5، صفحہ 69،
ناشر: مکتبہ لدھیانوی کراچی، اشاعت: اپریل 1998ء)