اب میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ اس صورتحال پر خوش کون ہوں گے؟ یہ جو مسلمانوں پر گئی یک بہ یک جو ہوا پلٹ ایک جھنڈا نہیں رہا ،ایک خلافت نہیں رہی ،اندازہ کریں سب سے زیادہ خوش کون ہو گا؟ سب سے زیادہ خوش ہوں گے یہود و نصاریٰ جو تورات و انجیل کے نمائندے بنتے ہیں ان کو اس بات پر غصہ تھا کہ تورات و انجیل ماننے والوں کے سامنے یہ قرآن والی مخلوق کہاں سے آ گئی؟ وہ سب سے زیادہ خوش تھے تو اس میں ایک ضمنی بات کہ ان عیسائیوں کی سرحدیں کس سے ملتی تھیں؟ اس وقت کی سرحدوں کے متعلق کہتا ہوں عیسائیوں کے علاقوں کی سرحدیں ملتی تھیں ایران سے ایران کی شمالی اضلاع کی جو سرحدیں تھیں اس کے آگے عیسائیوں کی بستیاں تھیں اور شام کی سرحدوں پر بھی عیسائیوں کی بستیاں تھیں۔