سوال: شیعہ مسلمان ہیں یا کافر؟ شیعہ کی نمازِ جنازہ پڑھنے اور پڑھانے والے کے بارے میں علمائے کرام کیا فرماتے ہیں؟ شیعہ کے گھر کی پکی ہوئی چیزیں کھانا جائز ہے؟ کیا شیعہ کا ذبیحہ جائز ہے؟
جواب: اثناء عشریہ شیعہ تحریفِ قرآن کے قائل ہیں تین چار کے سوا باقی تمام صحابہ کرامؓ کو کافر و مرتد سمجھتے ہیں۔ (معاذاللہ)
اور سیدنا علیؓ اور ان کے بعد 11 بزرگوں کو معصوم، مفترض الطاعت، اور انبیاء کرام علیہم السلام سے افضل سمجھتے ہیں اور یہ تمام عقائد ان کے مذہب کی معتبر اور مستند کتابوں میں موجود ہیں اور ظاہر ہے کہ جو لوگ ایسے عقائد رکھتے ہیں وہ مسلمان نہیں نہ ان کا ذبیحہ حلال ہے نہ ان کا جنازہ جائز ہے اور نہ ان کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا جائز ہے اور اگر کوئی شخص یہ کہے کہ میں ان عقائد کا قائل نہیں تو اس مذہب سے برأت کا اظہار کرنا لازم ہے جس کے یہ عقائد ہیں اور ان لوگوں کی تردید ضروری ہے جو ایسے عقائد رکھتے ہوں جب تک وہ ایسا نہیں کرتا اس کو بھی ان عقائد کا قائل سمجھا جائے گا اور اس کے انکار کو تقیہ پر محمول کیا جائے گا۔
(آپ کے مسائل اور ان کا حل: جلد 4، صفحہ 242،
ناشر: مکتبہ لدھیانوی کراچی، اشاعت: ستمبر 1997ء)