سنی لڑکی کا نکاح شیعہ مرد سے:
سوال: کیا سنی لڑکی کا نکاح غیر سنی مرد کے ساتھ ہو سکتا ہے؟ اگر نہیں تو کیوں؟
جواب:جو شخص عقیدہ کفریہ رکھتا ہو مثلاً قرآنِ کریم میں کمی بیشی کا قائل ہو یا حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا پر تہمت لگاتا ہو یا حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو صفاتِ الوہیت سے متصف مانتا ہو یا یہ اعتقاد رکھتا ہو کہ حضرت جبرئیل علیہ السلام غلطی سے آنحضرتﷺ پر وحی لے آئے تھے یا کسی اور ضروریاتِ دینیہ کا منکر ہو ایسا شخص تو مسلمان ہی نہیں اور اس سے کسی سنی عورت کا نکاح درست نہیں۔
وفی رد المحتار: إن الرافضی إن كان ممن يعتقد الألوهية فی علی
أو أن جبريل عليه السلام غلط فی الوحی أو كان ينكر صحبة الصديق أو يقذف السيدة الصديقة۔
اور جو شخص حضراتِ شیخینؓ پر سب کرتا ہو اس کے کفر میں اہلِ علم کا اختلاف ہے مگر اس کے فسق و بدعت ہونے میں تو کوئی شک نہیں لہٰذا ایسا شخص بھی سنی عورت کا کفو نہیں۔
(فتاویٰ بینات: جلد 3صفحہ 153)