سلطنت ایک رہے کیسے؟ - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

سلطنت ایک رہے کیسے؟

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

لیکن یہ وجہ کیا ہے؟ کہ اس وقت سے اختلافات ایسے پھوٹے کہ اپنی طرف سے بڑی کوششیں ہوئیں کہ سب ایک ہو جائیں ہر شخص جب ذی رائے ہو گیا اور ہر شخص رائے دیتا ہے تو جب کثرتِ آراء کا معرکہ لگے تو پھر کبھی ایک ہونا کتنا مشکل ہو جاتا ہے؟ اگر کوئی ایک Issue پیش کر دیا جائے جس پر لوگ اپنی اپنی رائے دیں تو کسی ایک رائے پر اکٹھا کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ نہیں؟
تو اتنی بڑی سلطنت کے سربراہ کو سارے مان لیں اب وہ فضا نہیں رہی تھی تو سب سے اہم مسئلہ یہ تھا کہ امت کو ایک رکھا جائے اب جو پرانے بزرگ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین تھے وہ کم رہ گئے تھے کچھ نئے لوگ نئے ممالک سے آئے جو مسلمان ہوئے اب ظاہر ہے وہ نئے مسلمان ہونے والے صحابی تو نہیں تھے اور جو پچھلے تھے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین وہ فوت ہو رہے ہیں اور جو بچے تھے وہ بڑے ہو رہے تھے تو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی تعداد مسلمانوں کی سوسائٹی میں دن بدن کم ہوتی جا رہی تھی۔ اور اکثریت ان لوگوں کی تھی جنہوں نےحضورِ اکرمﷺ کا دور نہیں دیکھا تھا اور حضورِ اکرمﷺ کی توجہ ان پر نہیں پڑی تھی تو اب یہ سلطنت ایک رہے کیسے؟ بچے کیسے؟ تشریحات کتنی بھی کی جائیں اور تقریریں کتنی بھی کی جائیں تاریخی تعارضات کو کتنا ہی High Light کیا جائے لیکن سارے ہی ایک رائے پر جمع ہو جائیں یا متفق ہو جائیں یہ حالات کے پیش نظر ممکن نہیں تھا۔
سیدنا امیرِ معاویہؓ اور سیدنا حسنؓ یہ دو نہایت پاک باز انسان تھے جنہوں نے بکھرے ہوئے معاشرے کو پھر سے اکٹھا کر کے سلطنتِ اسلامی ایک کر دی سب صوبوں کے پیشوا سب کے امام جتنے بھی ممالک تھے سب ایک خلافت کے ماتحت ہو گئے سیدنا امیرِ معاویہؓ نے بھی اپنے تدبر سے اپنی حکمت سے پھر سے مسلمانوں کو جوڑا مگر اس میں سیدنا حسنؓ کو خراجِ عقیدت پیش کرنا پڑتا ہے جنہوں نے قربانی کر کے اپنی پوری سلطنت سیدنا امیرِ معاویہؓ کے سپرد کر دی جس سے ہر جگہ امن ہو گیا۔
اس کے بعد وقت گزرتا گیا نظام چلتا گیا کہ سیدنا امیرِ معاویہؓ کو یہ فکر لاحق ہوئی کہ مجھے بھی ایک دن سفرِ آخرت پیش آنا ہے تو میرے بعد کیا ہو؟ اس پر تمام حساس مسلمان جن کا احساس جاگتا تھا وہ بھی اس پر بہت پریشان تھے کہ کیا ہو؟ اس پر مؤرخین نے سیدنا مغیرہ بن شعبہؓ کی ایک تقریر ضبط کی ہے سیدنا مغیرہ بن شعبہؓ بڑی افسردہ دلی سے کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عثمانؓ کے وقت میں مسلمانوں کے انتشار کو دیکھا اور مسلمانوں کی ایک خلافت میرے سامنے دو ٹکڑے ہوئی پھر جنگیں ہوئیں مسلمانوں کی تلوار بے نیام ہوئی آپس میں لڑے میں نے یہ سارے منظر دیکھے ہیں تو وہ زمانہ جب سیدنا عثمانؓ شہید ہوئے ہیں اب اس زمانے سے یہ زمانہ آگے بڑھ چکا ہے اس کو بیس پچیس سال ہو چکے ہیں پرانا قصہ ہو گیا ہے تو اب آئندہ جو شر پیدا ہو گا وہ پہلے شر سے کم ہو گا یا زیادہ؟ عقلِ انسانی یہی کہتی ہے کہ وہ پہلے سے بھی زیادہ ہو گا سیدنا عثمانؓ کے وقت میں جو کچھ ہوا وہ نہایت پریشان کن ہے کہ وقت کے بادشاہ کو جو ایک ملک کا نہیں بلکہ کئی ممالک کی خلافت کا تاجدار ہے اور حضورِ اکرمﷺ کا اتنا قریب کا ہے اور سب سے زیادہ دورِ خلافت بھی انہی کا ہوا ان کا یہ حال ہوا تو جوں جوں وقت آگے جائے گا، کام بڑھے گا۔
تو حضورِ اکرمﷺ فرمایا کرتے تھے کہ مجھے یہ ڈر نہیں کہ میری امت پھر سے کافر ہو جائے گی یہ ڈر بھی نہیں کہ پھر سے یہ شرک کرنے لگے گی بتوں کو پوجنے لگے گی لیکن یہ مجھے ڈر ہے کہ آپس کے انتشار و اختلاف میں جلدی اترے گی اور یہ ایک بڑا عذابِ الٰہی ہو گا کسی امت کے لیے، کسی قوم کے لیے اپنے گھر میں اپنی مرکزیت میں اپنے اتفاق میں انتشار ہو جائے تو اس سے بڑا کوئی سانحہ نہیں ہو سکتا۔