حضور اکرمﷺحضور نے جب امت چھوڑی تو وہ ایک امت تھی - ردِ…

حضور اکرمﷺحضور نے جب امت چھوڑی تو وہ ایک امت تھی

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

تیسرے خلیفہ راشد کے ساتھ اتنا بڑا حادثہ ہو گیا پھر سیدنا علیؓ جو حضورِ اکرمﷺ کے کزن تھے اور داماد بھی تھے اور اپنی نیکی میں وہ معروف بھی تھے تو جنگِ صفین کے خاتمے پر خوارج کی طرف سے ان پر سرِ عام کفر کا فتویٰ لگایا گیا یعنی صرف اختلاف نہیں کیا گیا بلکہ کفر کا فتویٰ لگایا گیا اب تک مسلمانوں میں کسی کے خلاف انتظامی معاملات میں تو اختلاف ہوتا رہا لیکن کسی مسلمان کے خلاف خاص طور پر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے خلاف یہ آواز کہیں نہیں اٹھی تھی کہ کسی کو کافر کہا جائے لیکن سیدنا علی المرتضیٰؓ کو خارجیوں نے کافر کہا اور ان لوگوں نے کافر قرار دیا جو خود نمازی تھے ان خارجیوں کو سمجھانے کے لیے حضورِ اکرمﷺ کے صحابی سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ گئے آپ قرآن پڑھتے رہے اور سمجھاتے رہے لیکن وہ نہیں سمجھے تو سلطنت پوری کی پوری انتشار کا شکار ہو گئی تو اس وقت آپ کے خیال میں سب سے اہم مسئلہ پوری امت کا مسئلہ کیا تھا؟ سب سے اہم مسئلہ یہی تھا کہ کسی طرح سلطنتِ انسانی میں امن قائم کیا جائے اور وہ بھی۔
  • ایک رہنما پر۔
  • ایک امامِ وقت پر۔
  • ایک سیاست دان پر۔
  • سب ایک جھنڈے تلے جمع ہو جائیں۔
یہی اس وقت سب سے بڑا مسئلہ تھا کیونکہ حضورِ اکرمﷺ نے جب امت چھوڑی تو یہ ایک امانت مسلمانوں کے سپرد کی تو اس طرح یہ ان کا ایک فرض ہے کہ امت کو بچائیں امت ایک جھنڈے تلے رہے۔