کیا اسلام میں بیمار کی قربانی قبول نہیں ہوتی؟ - ردِ رافضیت…

کیا اسلام میں بیمار کی قربانی قبول نہیں ہوتی؟

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

یہ موضوع کہ کربلا میں کیا گزری اگر یہ داستان پوچھنی ہے تو سیدہ زینبؓ سے پوچھیے جو سیدنا حسینؓ کی بہن تھیں جن کے سامنے یہ نقشہ گزرا بعض لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ جی سارے شہید ہو گئے مگر سیدنا زین العابدینؒ کیسے بچ گئے؟ سیدنا زین العابدینؒ سیدنا حسینؓ کے بیٹے ہیں یہ بھی اپنے والد اپنی پھوپھی سیدہ زینبؓ اور دیگر لوگوں کے ساتھ نکلے ہیں تو لوگ سوال کرتے ہیں کہ جہاں سارے شہید ہوئے وہاں یہ کیسے بچ گئے تو اس کا بیان اگلی مجلس میں آئے گا کہ یہ کیسے بچے؟ لیکن اس کا ایک جواب ملا باقر مجلسی کے پیرو نے دیا کہ وہ بیمار تھے تو اس پر میں یہ کہتا ہوں کہ لڑنے اور شہید ہونے میں کبھی تندرست اور بیمار کا فرق ہوتا ہے؟ جس ظالم نے مارنا ہو کیا وہ کبھی اس لیے مارنے سے رکتا ہے کہ وہ بیمار ہے؟ اور ایک طرف یہ واقعہ جنگ بنا کر اس طرح بیان کیا جاتا ہے کہ کربلا میں اس طرح معرکہ ہوا کہ تلوار چلانے والے کے لیے تندرست کیا اور بیمار کیا؟ وہ کہتے ہیں نہیں جی یہ اسلام کا مسئلہ ہے کہ بیمار کی قربانی قبول نہیں ہوتی اب دیکھیں ان نادانوں نے مسئلہ کہاں کا کہاں لگا دیا یہ مسئلہ کہ بیمار کی قربانی نہیں لگتی یہ مسئلہ ہے بکرے کا کہ بکرا بیمار ہو اس کی قربانی نہیں قبول کی جاتی۔
بہر حال اللہ تبارک و تعالیٰ جل شانہ آپ کے آنے کو قبول فرمائے تو دین کی باتیں بیان کرتے ہوئے ضمنی طور پر جو بات اور واقعات آ جاتے ہیں انہیں اس لیے بیان کیا جاتا ہے کہ آپ کو ایک ہی موضوع سنتے ہوئے اکتاہٹ محسوس نہ ہو تو میں نے جو ضمنی واقعات ذکر کیے ہیں وہ اس لیے بھی کہ آپ کو اکتاہٹ نہ ہو۔ اللہ تعالی سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
خلاصہ: تو خلاصہ بات کا یہی ہے کہ تاریخ کی Complicated روایتوں کو کہ جس میں راوی یہ کہتا ہے راوی یہ کہتا ہے ان پر بغیر تحقیق کیے انہیں مان کر اپنے ایمان کو کمزور نہیں کرنا ہمارے ایمان کا مدار ہے قرآن و سنت پر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اہلِ بیتؓ کے جوڑ پر تو جو محرم کی مجالس اس طرح بیان کرے کہ جس میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اہلِ بیتؓ کے جوڑ کو بیان کیا جائے تو وہ تو ہمارا مسلک ہے لیکن جن مجالس میں ان میں توڑ کرنا اور تفرقہ ڈالنا مقصود ہو تو یہ ہمارا مسلک نہیں۔ 
اعاذنا الله من هذا۔ 
اللہ تعالیٰ اس سے بچائے (آمین)۔
وَمَا عَلَيۡنَاۤ اِلَّا الۡبَلٰغُ۔