اب نادان لوگ سمجھتے نہیں جس طرح ایک قصہ مشہور ہے کہ ایک مسجد کے مولوی صاحب تھے ان کو عادت تھی کہ سودا ادھار لینا وہ سودا ایک سکھ دکاندار سے لیتے تھے جس کا نام گنڈا سنگھ تھا تو گنڈا سنگھ کے پاس جب کافی رقم ادھار بن گئی تو اس نے کہا مولوی صاحب بل زیادہ ہو گیا ہے کچھ پیسوں کی ضرورت ہے لہٰذا مجھے میری رقم دے دیں مولوی صاحب یہ سن کر ناراض ہوئے کہ تم کو کوئی خیال نہیں ہے؟ اس نے کہا جی میری ضرورت ہے میں مال لاتا ہوں وہاں مجھے پیسے دینے پڑتے ہیں مولوی صاحب اس بات سے بگڑ گئے اور اسے کہا کہ اچھا جی میں تمہیں دیکھوں گا تو مولوی صاحب نے گاؤں میں اعلان کر دیا کہ بھائی گنڈا سنگھ سے سودا نہ لو کیونکہ گنڈا سنگھ وہابی ہو گیا ہے اور جب لوگوں کو پتہ چلا کہ اچھا گنڈا سنگھ وہابی ہو گیا ہے تو انہوں نے سودا لینا چھوڑ دیا پھر مجبورًا اس سکھ دکاندار نے مولوی صاحب کو کہا کہ مولوی صاحب آپ کو سارا بل معاف میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں انہوں نے کھانا کھانا ہے کیوں ظلم کرتے ہو تو مولوی صاحب نے کہا ٹھیک ہے اور پھر یہ اعلان کیا کہ گنڈا سنگھ حنفی ہو گیا ہے تو لوگوں نے پھر سے سودا لینا شروع کر دیا بہر حال مولانا اسماعیل شہیدؒ کو عصر کے وقت آگے کے کچھ مناظر منکشف ہوئے ان کو پتہ چل چکا تھا کہ ان لوگوں نے ہمارے خلاف غلط پروپیگنڈا کیا ہے تو ان کو یہ پتہ بھی چل گیا تھا اور وہ اس وقت بھی اپنی جان بچا سکتے تھے لیکن اس وقت شاہ اسماعیل شہیدؒ اس مقام پر تھے کہ جس مقام کا نام مقامِ غیرت ہے کہ وہ دلجمعی کے ساتھ لڑے ساری فوجیں ملا کر لڑے اور کامیاب بھی ہوتے رہے لیکن اب تقدیر اللہ کی طرف سے ہے اور فیصلے تو خدا کے ہاتھ میں ہیں آپ اپنی جگہ پورا لڑے لیکن انہوں نے کہا کہ اب اگر بھاگ کر جان بچائیں کہ جی ادھر ادھر ہو جائیں تو مومن مقامِ غیرت میں اس بلندی پر ہوتا ہے کہ اس کو پہلے ہی جنت نظر آ جاتی ہے سو جنت مولانا اسماعیل شہیدؒ کی منتظر تھی۔