فتح مکہ اور فوج ظفر موج جب آئی - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

فتح مکہ اور فوج ظفر موج جب آئی

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

ضمنی واقعہ یاد آ گیا وگرنہ میں تو چاہتا تھا کہ آج ہی کربلا پہ پہنچ جائیں اور بتاؤ کہ وہاں کیا ہوا لیکن واقعہ یاد یوں آیا کہ حضورِ اکرمﷺ نے جب مکہ فتح کیا تو مکہ دن کے وقت فتح ہوا ۔سو وقت تو گزر جاتا ہے وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا اب جب شام ہونے لگی تو حضورِ اکرمﷺ رہنے کے لیے جائیں کہاں؟ لشکرِ اسلام تو مکہ میں آیا وہ اللہ کے گھر میں حاضر ہوئے حرم شریف میں حاضر ہوئے کعبہ میں حاضر ہوئے تو فوجِ ظفر موج جب آئی تو یہ پوری سطوتِ اسلام اور شوکتِ اسلام کا نشان تھا لیکن جب شام ہوئی تو کسی شخص نے آ کر حضورِ اکرمﷺ کو کہا کہ حضورِ اکرمﷺ اب تو شام ہو رہی ہے تو آپ اپنے گھر میں آئیں تو بے ساختہ حضورِ اکرمﷺ کے منہ مبارک سے نکلا کہ عقیلؓ نے ہمارے لیے چھوڑا ہی کیا ہے؟ مطلب یہ تھا کہ ابو طالب کی وراثت تو لے گئے عقیلؓ اور طالب ہی سیدنا علیؓ کو تو نہیں ملی جو مسلمان ہوئے تھے تو حضورِ اکرمﷺ کی پارٹی تو سیدنا علیؓ تھے تو آپﷺ نے فرمایا: عقیلؓ نے ہمارے لیے چھوڑا ہی کیا ہے سو اس سے ابو طالب کے ایمان نہ لانے کی توثیق ہوتی ہے کہ وراثت عقیلؓ اور طالب کو ملی سیدنا علیؓ و سیدنا جعفرؓ کو نہیں ملی تو حضورِ اکرمﷺ کی زبانِ مبارک سے بے ساختہ نکل آیا کہ عقیلؓ نے چھوڑا ہی کیا ہے اس لیے آپ ﷺوہاں نہیں گئے۔
تو میں آپ حضرات کی توجہ اس طرف دلا رہا ہوں کہ سیدنا حسینؓ نے پہلے عقیلؓ کے بیٹے مسلمؒ کو بھیجا جنہوں نے سیدنا حسینؓ کو خبر بھیجی کہ جی وہاں تو دوست کوئی نہیں یزید کے کارندے وہاں پہنچ چکے ہیں اور ان سب کی وفا جفا میں بدل چکی ہے تو سیدنا حسینؓ یہ سن کر بہت پریشان ہوئے بعض مورخین نے یہ نازک واقعہ نقل کیا ہے کہ سیدنا حسینؓ نے خیال کیا کہ میں پھر واپس چلا جاؤں جب ان کو یہ خیال آیا تو پھر یہاں ایک اصول سامنے آتا ہے کہ سیدنا حسینؓ جب مدینہ سے نکلے تو وہ عزت کے ساتھ نکلے تھے کہ میں بیعت نہیں کرتا گو لڑتا بھی نہیں مقابل میں بھی نہیں آتا لیکن بیعت بھی نہیں کرتا اب راستے سے اگر واپس مدینہ جاتے ہیں تو مدینہ میں وہ جو پہلے عزت اور مقام تھا وہ رہ سکتا تھا؟ نہیں اب اس مقام پر سیدنا حسینؓ مقامِ حیرت کے بعد مقامِ غیرت پر پہنچ چکے تھے اللہ والوں پر ایسے اوقات آتے ہیں کبھی حیرت کے اور پھر کبھی اس سے آگے بڑھتے ہیں غیرت سے۔