حضرت مسلم بن عقیل رحمۃاللہ - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

حضرت مسلم بن عقیل رحمۃاللہ

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

یہ مسلم کس کے بیٹے تھے؟ عقیلؓ کے اور عقیلؓ کون تھا؟ سیدنا علیؓ کے بھائی تھے یہاں ایک بات ضمنی یاد رکھیں کہ سیدنا علیؓ کے والد کا نام کیا تھا؟ ابو طالب تو ابو طالب کے چار بیٹے تھے ایک ان کا بیٹا تھا جعفرؓ جعفرؓ کے ایک بیٹے کا نام تھا عبد اللہؓ یہ عبد اللہؓ اس وقت مدینہ منورہ میں تھے جب حسینی قافلہ چل رہا تھا تو جب لوگوں نے سیدنا حسینؓ کو مشورہ دیا کہ عراقیوں کی بات پر وہاں نہ جائیں تو ان میں عبد اللہ بن جعفرؓ بھی تھے خیر ابو طالب کے بیٹے کا نام ہے جعفرؓ اور ایک بیٹے کا نام علیؓ تو یہ دونوں شروع میں ہی مسلمان ہو گئے جعفرؓ بھی مسلمان علیؓ بھی مسلمان اور دو بیٹے اور تھے ایک کا نام تھا عقیلؓ اور ایک کا نام تھا طالب ،طالب جس کا نام تھا اس کی وجہ سے ان کے والد ابو طالب کہلاتے تھے ابو طالب کا معنیٰ ہے طالب کا باپ تو ایک ہے طالب اور ایک ہیں عقیلؓ تو طالب مسلمان نہیں ہوا اور عقیلؓ بھی شروع اسلام میں مسلمان نہیں ہوئے بلکہ سیدنا عقیلؓ بہت بعد میں مسلمان ہوئے۔ 
(اس موضوع سے متعلق حضرت علامہ صاحب سے کیا گیا ایک استفسار اور اس کا جواب نقل کیا جاتا ہے:
سوال: حضورِ اکرمﷺ کے چچا ابو طالب کے کتنے بیٹے تھے؟ ان کی وفات پر ان کے کس کس بیٹے نے وراثت پائی؟ کیا سیدنا علیؓ اور سیدنا جعفرؓ کو اپنے باپ کی وراثت سے کچھ حصہ ملا؟ کیا یہ صحیح ہے کہ ابو طالب اپنی پوری عمر اپنا ایمان چھپاتے رہے اور ظاہری یہی کرتے رہے کہ میں اہلِ مکہ کے دین پر ہوں اس باب میں اہلِ سنت کا عقیدہ کیا ہے؟
الجواب: ابو طالب کے چار بیٹے تھے: 
1: طالب، جس کے نام پر آپ کی کنیت ابو طالب تھی۔ 
2: عقیل بن ابی طالب 
3: سیدنا جعفرؓ جو غزوہِ موتہ میں بطورِ سالار شہید ہوئے۔ 
4: سیدنا علیؓ چوتھے خلیفہ راشد یہ سیدنا جعفرؓ سے 10 سال چھوٹے تھے۔
ان چاروں میں عقیلؓ اور طالب مسلمان نہ ہوئے تھے اور سیدنا جعفرؓ اور سیدنا علیؓ دونوں اسلام میں آئے ان دونوں کو اس لیے املاکِ ابی طالب سے کچھ حصہ نہ ملا کیونکہ یہ دونوں مسلمان ہو گئے تھے اور ظاہر ہے کہ ان کی املاک پر طالب اور عقیلؓ کو ہی جاتی تھیں جو دائرہِ اسلام نہ ہوئے تھے۔
سیدنا زید بن حارثہؓ وہ واحد جلیل القدر صحابی ہیں جن کا نام قرآن کریم (پارہ 23 سورۃ الأحزاب) میں مذکور ہے، وہ بیان کرتے ہیں:
وكان عقيل ورث ابی طالب هو وطالب ولم يرثه جعفر ولا علی شياء لانهما كانا مسلمين وكان عقيل وطالب كافرين۔(صحیح مسلم: جلد 1صفحہ 436)
ترجمہ: سیدنا عقیلؓ اور طالب اپنے باپ ابو طالب کے وارث ہوئے اور آپ کی وراثت سیدنا جعفرؓ اور سیدنا علیؓ کو کچھ نہ ملی کیونکہ یہ دونوں اسلام لا چکے تھے سو وہ ابو طالب کے وارث ہوئے۔
جناب پیر مہر علی شاہ  بھی لکھتے ہیں:
رسولِ کریمﷺ اپنے چچا ابو طالب کے واسطے یہی چاہتے تھے کہ وہ اسلام لایں اور ظہور میں ایسا نہ آیا جس سے صاف پایا جاتا ہے کہ جب نبی کو کلی اختیار نہیں تو ولی کو کس طرح ہو (مکتوباتِ طیبات: صفحہ 127، طباعت اول عبقات: جلد 2صفحہ 378)
ان عقیل کے بیٹے کا نام ہے مسلم تو میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ کئی لوگ سوال کرتے ہیں کہ ابو طالب اسلام لائے تھے یا نہیں؟ تو میں ایسے سوال کا جواب ذرا کم دیتا ہوں تاہم میں نے کہا کہ میں اس سوال کا صرف اتنا جواب دیتا ہوں کہ ابو طالب جب فوت ہوئے تو ان کی جو جائیداد تھی یا ان کا جو مکان تھا اس کے وارث کون ہوئے؟ حدیث کی کتابوں میں یہ ذکر آتا ہے اور تاریخ نے بھی اس شہادت کو محفوظ کر لیا کہ ابو طالب کی پوری جائیداد کے وارث ہوئے تھے عقیلؓ اور طالب کیوں؟ اس لیے کہ دوسرے بیٹے دو جعفرؓ اور علیؓ مسلمان ہو گئے تھے اور قانون یہ ہے کہ کافر کی وراثت مسلمان نہیں پاتے قانونِ شرع کے مطابق جو دائرہِ اسلام میں نہیں اس کو بھی مسلمان کی وراثت نہیں مل سکتی لا يرث المسلم الكافر کافر کے مسلمان وارث نہیں ہوتے اور مسلمان کافر کے وارث نہیں کسی کے بیٹے ہوں پانچ اور ایک قادیانی ہو جائے تو اس کی پوری وراثت چار کو ملے گی پانچویں کو نہیں ملے گی کیونکہ غیر مسلم مسلمان کا وارث نہیں ہو سکتا آپ کے ذہن میں یہ بات آ گئی؟ (سامعین: جی) میں نے آپ سے پوچھا تھا کہ ابو طالب کے کتنے بیٹے تھے؟ چار تو وراثت کن کو ملی؟ دو کو، اور دو کو نہیں ملی۔