تاہم اگر یزید خود آ جاتا سیدنا حسینؓ کے قدموں پر تو انہوں نے اقتدار اس سے مانگنا نہیں تھا یہی کہنا تھا کہ اپنی زندگی کو پاکیزہ بناؤ تاکہ مسلمانوں کی خدمت ہو سکے تو آپ جب یہ کہتے تو یزید نے انکار کرنا تھا؟ کیا پتہ سیدنا حسینؓ کے رعب اور سمجھانے سے بات مان جاتا؟
دوسری طرف ابنِ زیاد وغیرہ چاہتے تھے کہ یہ ماحول پیدا نہ ہو اس لیے اس نے ایک ایک کو پکڑ کے سختی کی اور ان لوگوں کی وفائیں بدل گئیں تو سیدنا حسینؓ جب پہنچیں ہیں عراق میں تو آپ نے آواز دی کہ اے کوفہ کے رہنے والو نام لے کر کہ فلاں فلاں یہ تمہارا خط ہے وہ خطوط سیدنا حسینؓ کے پاس تھے لیکن آگے ہاں کرنے والا کوئی نہیں تھا تو سیدنا حسینؓ کو معلوم ہو گیا کہ ان کی وفائیں جفاؤں میں بدل گئی ہیں میں نے گزشتہ کسی مجلس میں کہا تھا کہ سیدنا حسینؓ نے سیدنا مسلم بن عقیلؓ کو آگے بھیجا تھا سیدنا مسلم بن عقیلؓ سیدنا حسینؓ کا کزن تھا آپ نے اس کو پہلے بھیج دیا کہ تم جا کر پتہ کرو کہ عراقیوں نے جو مجھے بلایا ہے تو کیا وہ مجھے اپنی آغوشِ محبت میں اور دامنِ وفاء میں لینے کو تیار بھی ہیں کہ نہیں؟