حضرت حسین رضی اللہ عنہ عراق کیوں جا رہے تھے؟ - ردِ رافضیت |…

حضرت حسین رضی اللہ عنہ عراق کیوں جا رہے تھے؟

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

تو سیدنا حسینؓ ان (کوفہ والوں) کے پاس امن و چین اور خاموش زندگی گزارنے کے لیے جا رہے تھے چنانچہ جب ابنِ زیاد کے حکم پر اس کے کارندوں نے سیدنا حسینؓ کو بیعت کرنے کا کہا تو سیدنا حسینؓ نے جو شرطیں پیش کی تھیں ان میں ایک شرط یہ پیش کی تھی کہ مجھے یا تو واپس جانے دو مدینہ ہی یا مجھے کسی سرحدی علاقے میں خاموش زندگی گزارنے کا موقع دو تو اس میں غور کریں کہ سیدنا حسینؓ نے کہہ دیا کہ میں لڑنے کے لیے نہیں آیا کیا یہ لائنیں اور یہ سطور نہیں بتا رہیں کہ آپ لڑنے کے لیے نہیں آئے؟ سو اس سے پتہ چلا کہ سیدنا حسینؓ کا ارادہ جو تھا وہ اقتدار نہیں تھا نہ آپ اقتدار کے بھوکے تھے۔
اب سیدنا حسنؓ نے جب سیدنا امیرِ معاویہؓ کی حکومت قبول کی تو سیدنا امیرِ معاویہؓ کو بھی پتہ تھا کہ حسنؓ اکیلے نہیں بلکہ ان کے پیچھے پورا صوبہ ہے عراق کا اور دوسرے علاقے بھی (عراق جہاں سیدنا حسنؓ کی حکومت ہے)