تاہم میں عراق والوں کے بارے میں کہہ یہ رہا تھا کہ سیدنا علیؓ نے بھی اپنے وقت میں عراق والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا۔ جیسا کہ ان کے پانچویں صدی ہجری کے ایک علامہ رضی ہوئے ہیں، انہوں نے سیدنا علیؓ کی ایک تقریر نقل کی ہے کہ: اے عراق کے لوگو!
ایھا الشاہدۃ ابدانھم(نہج البلاغہ: جلد 1 خطبہ 95 صفحہ 286)
تمہارے بدن تو میرے سامنے حاضر ہیں مگر تم چلتی ہوئی لاشیں ہو الغائبۃ عقولھم تمہاری عقلیں غائب ہیں میں حیران ہوں کہ تم کبھی بھی میرے ساتھ وفاء نہیں کرتے۔
یہ عہد توڑنے میں وفا بدلنے میں اول نمبر پر ہیں جب سیدنا حسینؓ کو انہوں نے خط لکھے تھے کہ ہم آپ کے خادم ہیں آپ یہاں آئیں اور بالکل آرام سے رہیں آپ کو بالکل گھبرانے کی ضرورت نہیں کوئی شخص پکڑ دھکڑ نہیں کر سکے گا مدینہ میں آپ کے لیے اس قسم کا ماحول نہیں ہے۔