شرکی عقیدہ رکھنے والے شیعوں سے نکاح کا حکم - فتاویٰ جات |…

شرکی عقیدہ رکھنے والے شیعوں سے نکاح کا حکم


سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیانِ شرع اس بارے میں کہ یہاں کے لوگ سو فیصد شیعہ ہیں اور ان لوگوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت علیؓ کو تصرف فی الکائنات جزوی حیثیت سے حاصل ہے لہٰذا ان شیعہ لوگوں کا ذبیحہ سنی عقیدہ مسلمان کے لیے جائز ہے یا نہیں؟ اور ان لوگوں کے ساتھ ملنا، مصافحہ یا سلام وغیرہ شریعت کی رو سے جائز ہے یا نہیں؟

جواب: پاکستانی شیعہ اکثری کفریہ عقیدہ رکھتے ہیں لہٰذا ان کے نکاح اور ذبیحہ سے اجتناب ضروری ہے اور آپ کے ہاں شیعہ لوگ اگر کفری عقیدہ نہ رکھتے ہوں تو جزوی تصرف سے اگر مراد یہ ہو کہ اللہ تعالیٰ کے اذن کے بغیر تصرف کرتا ہے یعنی اذنِ اول کافی ہے ہر جزوی امر میں اذن کا محتاج نہیں ہے تو یہی شرکی عقیدہ ہے کما فی الفوز الکبیر اور کتاب الوسیلہ اور اگر ہر جزوی امر میں اس کو محتاج مانتا ہو تو شرک نہ ہوگا البتہ افتراء اور جھوٹ ہوگا۔  

(فتاویٰ فریدیہ: جلد 8 صفحہ 321)