تفضیلی شیعہ کے ساتھ سنی العقیدہ لڑکی کی کفاءت اور نکاح کا…

تفضیلی شیعہ کے ساتھ سنی العقیدہ لڑکی کی کفاءت اور نکاح کا حکم


سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیانِ شرع اس بارے میں کہ زاہد شیعہ ہے لیکن ان کا عقیدہ یہ ہے کہ قرآنِ مجید تیس پارے ہیں اور بغیر کسی تحریف کے اسے صحیح مانتا ہے وہ محمد رسول اللہﷺ کے ختمِ نبوت کا قائل ہے امہاتُ المؤمنینؓ میں فرق نہیں کرتا تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اس کو پیارے ہیں البتہ حضرت علیؓ حضراتِ حسنینؓ اور حضرت فاطمہؓ کے ساتھ انتہائی محبت رکھتا ہے کیا اس زاہد کے ساتھ کسی سنی دیوبندی یا بریلوی لڑکی کی شادی جائز ہے یا نہیں؟ یا مکروہ یا مباح ہے؟

جواب:اگر یہ زاہد تفضیلی شیعہ ہو تو سنیہ لڑکی کا نکاح اس کے ساتھ کالعدم اور نا منظور ہوگا جبکہ اولیاء کی اجازت کے بغیر ہو: لعدم الکفاءۃ ہاں، باذنِ اولیاء درست ہوگا۔  

(فتاویٰ فریدیہ: جلد 5 صفحہ 125)