شیعہ سنی میں کفاءت کا مسئلہ - فتاویٰ جات | دفاع اسلام

شیعہ سنی میں کفاءت کا مسئلہ


سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیانِ شرع اس بارے میں کہ شیعہ اور سنی مذہب والے ایک دوسرے کے کفو ہیں یا نہیں؟ اور ان کا آپس میں نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ پاکستانی شیعہ اکثری کفریہ عقیدہ رکھتے ہیں مثلاً یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ حضرت علیؓ پیغمبر تھے یا اللہ تھے نیز حضرت صدیقِ اکبرؓ کی صحبت سے انکار کرتے ہیں اور حضرت عائشہ صدیقہؓ کا قذف کرتے ہیں لہٰذا ان سے نکاح درست نہ ہوگا اور جو شیعہ صرف تفضیل کے قائل ہیں تو ان کے ساتھ نکاح میں عدمِ کفاءت کا حکم جاری کیا جائے گا۔  

(فتاویٰ فریدیہ: جلد 5صفحہ 124)