تو سیدنا حسینؓ کے بارے میں نیک گمان کیا ہے؟ یہ تو پکی بات ہے کہ آپ لڑنے کے لیے نہیں نکلے اور یہ بھی پکی بات ہے کہ یزید کی زندگی ایسی طرز کی تھی جو پسندیدہ نہیں تھی تو سیدنا حسینؓ اس فوج کے ساتھ وفا کا عہد کریں یا بیعت کریں وہ ان کے مقام کے خلاف تھا تو تیسری صورت ایک ہی ہے کہ وہ عراق میں ایسی زندگی بسر کرنا چاہتے تھے کہ جس میں نہ کوئی فساد ہو اور نہ کوئی آزمائش ہو آپ نے اکثر یہ سنا ہوگا کہ اہلِ عراق نے بڑے خط لکھے تھے تو انہوں نے کیا خط لکھے تھے؟ خط یہی لکھے تھے کہ ہم آپ کے پرانے دوست ہیں آپ کے والد کے پرانے خادم ہیں اس لیے آپ یہاں آ جائیں ہم آپ کو سر آنکھوں پر اٹھائیں گے تو انہوں نے ان کو اپنی طرف سے اچھی سوسائٹی میں آنے کے لیے کہا اور اسی کی پیشکش کی کہ سیدنا حسینؓ یہاں آئیں۔
سیدنا حسینؓ جب حجاز سے چلے تو وہ ان کے خطوط کی وجہ سے چلے تو وہ اس ارادے کی وجہ سے چلے کہ میں وہاں جا کر آرام کی زندگی بسر کروں وہاں مجھے کوئی مجبور نہیں کرے گا اب جنہوں نے بلایا تھا ان کے متعلق معلوم ہوا کہ عراق کے لوگ اپنی وفائیں بڑی جلدی بدلتے ہیں سیدنا علیؓ کی تقریریں بھی ان لوگوں کے خلاف ہیں۔