تو میں بات یہ کر رہا تھا کہ سیدنا حسینؓ جب مدینہ منورہ میں تھے تو ان کا لڑنے کا قصد نہیں تھا اگر لڑنے کا قصد ہوتا تو آپ یزید کے مقابلے کے لیے نکلتے آپ شام جاتے عراق نہ جاتے جب کہ وہ عراق گئے اور اپنے پرانے دوستوں کے پاس گئے تاکہ میرے ہمدرد میرے ساتھ ہوں گے تو کوئی جبراً مجھ سے بیعت نہیں کرائے گا میں خاموشی اختیار کروں گا تو میرا مقابلہ کسی سے نہیں ہوگا یا میں کسی دور کے علاقے میں اپنی زندگی کے دن گزار لوں گا تو کیا جنگ کے لیے جانے والا بیوی کو بہن کو، بچوں کو ساتھ لے کر جاتا ہے؟
تو یہ کیسے خود ہی فیصلہ کر لیا کہ جی آپ لڑنے کے لیے نکلے تھے ہمیں جب لوگ کہتے ہیں کہ جی سیدنا حسینؓ کے ساتھ نکلا ہی کوئی نہیں تو میں کہتا ہوں کہ نکلتے تب جب سیدنا حسینؓ آواز دیتے کہ میں لڑنے کے لیے جا رہا ہوں جب یہ اس لیے نکلے ہی نہیں تو آواز کیا دیتے بہر صورت میں نے بتایا کہ ایسے موقع پر امکانی صورتِ عمل کیا ہے؟ تین صورتیں ہیں یا تو بیعت ہو جائیں۔
یا مقابلے کا اعلان ہو جائے۔
اور یا خاموشی کا۔