چنانچہ ان کی مجلسوں میں جب جائیں تو قرآن و حدیث کی بات نہیں کرتے میں بچپن میں ان کی مجلسوں میں گیا ہوں اور انہیں سنا ہے تو انہوں نے باتیں کرنی ہوں تو شروع ہی یہاں سے کرتے ہیں کہ راوی کہتا ہے راوی کہتا ہے اور جب اہلِ سنت و الجماعت کی مجلس ہو تو وہ کہتے ہیں کہ قرآن کہتا ہے پیغمبر کی زبان رسالت کا اعلان صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین و اہلِ بیتؓ کا فرمان اماموں کا فرمان یہ ہے لیکن ان کے ہاں راوی کہتا ہے اور ایک صفحہ پہ کئی کئی جگہ راوی کہتا ہے راوی کہتا ہے۔
تو کئی لوگ پوچھتے ہیں کہ راوی کیا ہوتا ہے؟
میں نے کہا راوی جس طرح چناب ہوتا ہے۔
تو میں کسی زمانے تقریروں میں ایک جملہ کہا کرتا تھا کہ برادرانِ کرام راوی کے کنارے جھونپڑیاں نہ ڈالو راوی جب طغیانی پر آتا ہے تو بڑوں بڑوں کو ڈبو دیتا ہے اللہ راوی کی طغیانی سے بچائے اُن دنوں راوی میں طغیانی بھی آتی تھی اب تو ملک تقسیم ہونے کے باعث دریاؤں کے نکلنے کے مواقع انڈیا میں ہیں اب راوی خشک ہے اب جب کبھی راوی کے کنارے سے گزرنا ہوتا ہے تو کہتے ہیں ع۔
اے لبِ راوی بتا ان رفتگاں کا ماجرا
(وہ پہلے دور میں جو بہاریں تھیں وہ ایک قصہ تھا)
اے لبِ راوی بتا ان رفتگاں کا ماجرا
کل تجھ پہ جن کا راج تھا انجام ان کا کیا ہوا
آج راوی کا پانی خشک اور وہاں سے جب بسیں گزرتی ہیں سڑکیں گزرتی ہیں تو اب اس بات کا مزہ نہیں لیکن اس وقت جس وقت کی میں بات کر رہا ہوں اس وقت اس میں طغیانی تھی تو میں نے کہا راوی کے کنارے جھونپڑی نہ بناؤ پتہ نہیں کس وقت طغیانی آ جائے۔
تاہم ان کی بنا کس پر ہے؟ کہ "راوی کہتا ہے" "راوی کہتا ہے" ۔ اب اگر کسی راوی نے یہ کہا کہ جی سیدنا حسینؓ نے اتنے لوگ مارے تو ہم نے نہیں کہا کہ نہیں مارے ہم نے کہا کہ اگر مارے تو ان کی لاشیں کدھر گئیں؟ ہاں جی کیا یہ بات سوچنے کی ہے یا نہیں؟ میرے سامنے ایک نے جواب دیا کہ وہ ایسے لوگ تھے کہ ان کا جنازہ پڑھنا ہی جائز نہ تھا اس لیے نہ کسی نے جنازہ پڑھا نہ دفن ہوئے تو میں نے کہا کہ چلو اگر نہیں دفن ہوئے تو کم از کم اتنا ہی کہیں آتا کہ چیلیں اتریں تھیں اور چیلوں نے انہیں کھایا تھا۔