حکمران کے برسر اقتدار آنے پر تین صورتیں - ردِ رافضیت | دفاع…

حکمران کے برسر اقتدار آنے پر تین صورتیں

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

سو جب کوئی نیا حکمران آئے تو تین ہی صورتیں ہیں:
یا تو اسے مانا جائے۔
یا تو اس کے مقابلے میں نکلے۔
یا تو خاموشی اختیار کرے۔
اب جب لوگ اس مسئلہ کربلا پر غور کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ جی یزید کی بیعت کرنی چاہیے تھی یا نہیں؟ اور جو کہتے ہیں کہ نہیں پھر کچھ لوگ کہتے ہیں کہ مقابلہ کے لیے کیوں نکلے حالانکہ سیدنا حسینؓ مقابلہ کے لیے نہیں نکلے تھے۔
پرانے دور میں دیہات میں محرم کے دن آتے تو ایک رسالہ ملتا مجھے یاد پڑتا ہے وہ چار صفحات پر مشتمل ہوتا اور اس کا نام جنگ نامہ کربلا تھا جس میں باقاعدہ جنگ کا ذکر تھا کہ جس طرح لوگ جنگ کے لیے نکلتے ہیں۔
تو سامعین سوچیں عورتوں بچوں کے ساتھ بھی کوئی جنگ کے لیے آیا ہے مگر مرثیے پڑھے جاتے ہیں جیسا کہ جنگ نامہ کربلا میں تھا:
وہ اشتیاقِ جنگ میں تھے لڑکوں کے ولولے
کہ نوجوان کہہ رہے تھے اب ہم لڑیں
وہ اشتیاقِ جنگ میں تھے لڑکوں کے ولولے
بے تاب تھے کہ دیکھیے تلوار کب چلے
ہر اک چراغِ حق کی لحد کا چراغ تھا
جس پر علیؓ نے کی تھی ریاضت وہ باغ تھا
وہ فاطمہؓ کی گود کا روشن چراغ تھا
دیہات کے وہ لوگ جو دین کا علم نہیں رکھتے یا تاریخ نہیں جانتے تھے ان سب میں یہ جنگ نامہ کربلا مشہور تھا عورتیں بھی جب اس سے جنگ کے حالات سنتیں تو بہت روتی تھیں اور عورتوں کو تو ویسے بھی رونا بہت آتا ہے تو ہم نے انڈیا میں دیکھا ہے ہندوستان میں اکثر جو مرثیے پڑھتے وہ لکھنؤ کے ہوتے اور پڑھے جاتے تھے پنجاب کے دیہاتوں میں: وہ اشتیاقِ جنگ میں تھے لڑکوں کے ولولے اشتیاق کا معنیٰ ہوتا ہے شوق ہونا بھائی جنگ لڑی تو جاتی ہے مجبوری میں لیکن شوق میں کیا کوئی لڑتا ہے؟ (سامعین: نہیں)
(اسی موضوع کی مناسبت سے حضرت علامہ رحمۃاللہ کی مایہ ناز تصنیف آثار التنزیل سے ایک سوال اور اس کا جواب نقل کیا جاتا ہے: 
ایک سوال: دین کے جو اعمال خاص حالات میں ہمارے ذمہ آتے ہیں ان حالات کو خود پیدا کرنا تاکہ ان کے متعلقہ احکام پر عمل کیا جا سکے کیا ہمارے ذمہ نہیں؟ اسلام کے وہ احکام جو حکام کے ذمہ ہیں جیسے اجراءِ حدود وغیرہ ان پر عمل کر سکنے کے لیے حکومت حاصل کرنے کی کوشش کرنا کیا یہ ہمارے ذمہ ہے؟ اور کیا اس تصورِ دینی کے ساتھ کوئی غیر مسلم سلطنت مسلمانوں کو اپنے ممالک میں داخل ہونے کی اجازت دے سکے گی؟
جواب: ایسی کوشش ایک انتظامی مسئلہ ہے اور حالات کی مناسبت سے مندوب و مستحسن ہے لیکن فرض نہیں اور نہ یہ دین کی اساسی دعوت ہے حکومت ملی ہو تو اس کے متعلقہ احکام پر عمل کرنا مسلمانوں پر فرض ہے اللہ کے بندوں کی شان قرآن پاک میں یہ بتائی گئی ہے:
اَلَّذِيۡنَ اِنۡ مَّكَّنّٰهُمۡ فِى الۡاَرۡضِ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتَوُا الزَّكٰوةَ وَاَمَرُوۡا بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَنَهَوۡا عَنِ الۡمُنۡكَرِ‌ الخ۔(سورۃ الحج: آیت 41)
ترجمہ: اگر ہم ان کو زمین میں قوت دیں تو وہ نمازیں قائم کریں گے اور زکوٰۃ دیں گے نیکی کا حکم کریں گے اور برائیوں سے روکیں گے۔
لیکن ان تقاضوں پر عمل کرنے کی خاطر اقتدار لینے کی کوشش کرنا اس کی قرآن پاک میں کہیں دعوت نہیں ملتی مال جمع کرنے کی اس لیے کوشش کرنا کہ انسان زکوٰۃ دے سکے اس کی قرآن میں کہیں ترغیب نہیں دی گئی ہاں مال اگر جمع ہو جائے تو پھر زکوٰۃ ادا کرنے کی پوری پابندی کرنی ہوگی مال کا جمع کرنا ہرگز فرض نہیں بعض شرطوں کے ساتھ صرف جائز ہے جہاد اسلام کا ایک بڑا مسئلہ ہے اور یہ اسلام کے کوہان کی چوٹی ہے اس کا ترک ذلت کا پیغام اور اس پر عمل زندگی کا نشان ہے لیکن ایسے حالات خود پیدا کرنا کہ اس مسئلے پر عمل کرنے کی نوبت آ جائے یہ امت کے ذمہ فرض نہیں ہاں حالات خود پیدا ہو جائیں تو پھر اس پر ڈٹ جانا اور اللہ کے نام پر زندگی سے کھیل جانا یہ نہایت ضروری ہے جہاد فرض ہے لیکن اس فرض پر عمل کرنے کے لیے حالات پیدا کرنا یہ فرض نہیں حالات پیدا ہونے پر جو شہادت ملے وہ بے شک مطلوب ہے لیکن شہید ہونے کے حالات خود پیدا کرنے کی قرآن نے کہیں دعوت نہیں دی حضورِ اکرمﷺ فرماتے ہیں:
لا تمنوا لقاء العدو اسبلو الله العائشة فاذا لقيمتو فااصبروا۔(صحیح بخاری: جلد 1 صفحہ 444)
ترجمہ: تم خود دشمن سے لڑنے کی تمنا نہ کرو لیکن اگر لڑنا پڑ جائے تو پھر ثابت قدم رہو۔(آثار التنزیل: جلد 2 صفحہ 175)
لیکن اس شعر کا کیا مطلب ہوا کہ وہ اشتیاق جنگ میں تھے لڑکوں کے ولولے بے تاب تھے کہ دیکھیے تلوار کب چلے تو یہ ساری باتیں ان لوگوں کی ترتیب دی ہوئی ہیں جن لوگوں کا جذبہ ہی یہ تھا کہ امت کو لڑانا ہے اور امت کو لڑانے کے لیے پیچھے یہودیوں کی سازش تھی ہر اک چراغِ حق کی لحد کا چراغ تھا جس پر علی نے کی تھی ریاضت وہ باغ تھا کہ سیدنا علیؓ بطورِ مالی باغ کی پرورش کرتے رہے اور وہ باغ کربلا میں سیدنا حسینؓ کی شکل میں آیا جس پر علیؓ نے کی تھی ریاضت وہ باغ تھا کئی باتیں ذہن میں آتی ہیں مگر صرف ایک بات کہتا ہوں کہ کتابوں میں لکھا ہے کہ جب کربلا میں سیدنا حسینؓ مقابلے کے لیے نکلے تو سیدنا حسینؓ نے پچاس کم دو ہزار آدمی مارے یہ جلاء العیون میں ہے جلاء العیون میں ملا باقر مجلسی لکھتا ہے:
روایت کرده اند کہ در آنر وز بدست معجزه نمای خود دو ہزار و نہ صدو پنجاہ نفراز آن اشقیا بر خال ہلاک انداخت بروایت مسعودی ہزار وہشت صد نفر رابسوی عذاب سقر فرستاد۔
(جلاء العیون فارسی: جلد 2صفحہ 576)
اس روز سیدنا حسینؓ نے ایک ہزار نو سو پچاس کافران شقاوت اساس کو ہلاک کیا۔(جلاء العیون: جلد 2 صفحہ 251)
 کہ سیدنا حسینؓ نے ایک ہزار نو سو پچاس آدمی مارے تو میں نے ایک دفعہ ایک سے پوچھا کہ اتنے سارے لوگ دفن کہاں ہوئے؟ کیونکہ دو ہزار افراد دفن تو کہیں ہوئے ہوں گے؟ تو کیا وجہ کہ کربلا کے واقعات تو تاریخ میں آتے ہیں لیکن ان سینکڑوں کی قبروں کا کہیں ذکر نہیں ملتا پھر یہ لوگ یہ بھی کہہ دیتے ہیں کہ جی وہ تو اتنے برے تھے کہ ان کا جنازہ پڑھنے کو بھی کوئی تیار نہیں تھا اللہ کے بندو اگر وہ اتنے برے تھے تو حکومت کی طرف سے تو لڑ رہے تھے نا؟ (سامعین: جی ہاں) کس کی فوج تھی؟ حکومت کی تو جب حکومت کی طرف سے فوج آئے گی تو اور کوئی نہ بھی ہو کم از کم حکومتی لوگ تو کہیں گے کہ جنازہ پڑھیں؟ او بھائی ابنِ زیاد نہ پڑھتا شمر ہی پڑھتا؟ پھر جواب دیا ان کا جنازہ ہی حرام تھا۔
اللہ کے بندو عقلِ انسانی سوال کرتی ہے کہ انسانی سوسائٹی میں مسلمانوں میں ایسا کوئی واقعہ ہو جائے تو اگر وہ زمین پر ہی رہے تو کیا ان کی لاشوں کو نوچنے کے لیے آسمان سے گدھیں اتریں گی؟ جب جانور مر جائے تو اس کو باہر جنگل میں چھوڑ آتے ہیں تو اسے کھانے کے لیے گدھیں اترتی ہیں کہ نہیں؟ (سامعین: اترتی ہیں) تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہ لاشیں گئی کہاں؟ جب پتا نہیں لگتا کہ وہ کہاں گئیں تو اس طرح کیوں نہیں کہتے کہ اس طرح کے یہ جھوٹے قصے ہیں لڑائی کے کہ اتنے ہزار مار دیے ایسے واقعہ نہیں ہوا سیدنا حسینؓ کو ظلماً شہید کیا گیا وہ مظلوم ہیں لیکن ان لوگوں نے اسے جنگ بنانے کے لیے کہا کہ نہیں وہاں ایک ہزار نو سو پچاس قتل کئے تو لڑائی وہاں ہو رہی تھی اور گن یہ رہے تھے؟