حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی خواہش - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی خواہش

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

اب سیدنا حسینؓ جو چلے ہیں اس سے جو بات مجھے سمجھ آئی ہے وہ یہ کہ سیدنا حسینؓ حکومت کے خلاف نہیں نکلے تھے حکومت کے خلاف نکلتے تو شام کی طرف جاتے اور وہ یزید کی بیعت کرنے کے لیے خوش بھی نہ تھے وہ چاہتے تھے کہ مجھے ایسا ماحول مل جائے جہاں میں اکیلا رہ سکوں بغیر بیعت کیے رہ سکوں سب کے ساتھ نمازوں میں شرکت کروں مسلمانوں کے ساتھ رہوں جس طرح سیدنا سعد بن عبادہؓ کی پوزیشن تھی اس پوزیشن میں یہ اپنا وقت گزارنا چاہتے تھے کیونکہ ان کے دوستوں کی حامیوں کی اور ہمدردوں کی آبادی کا بظاہر زیادہ حصہ کہاں تھا؟ عراق میں آپ عراق والوں کے پاس ایسے انداز میں رہنے کے لیے جا رہے تھے کہ آپ وہاں خوش رہ سکیں اور انہیں کوئی مجبور نہ کر سکے مدینہ منورہ میں ان کا اپنا ہم عمر دوستانہ حلقے کے لوگ کم تھے کیوں کہ یہ باہر عراق رہ رہے تھے سیدنا حسینؓ نے جو مدینہ سے عراق نقل مکانی کی تھی تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایسی زندگی اختیار کرنا چاہتے تھے کہ میں اپنے طور پر خاموشی اختیار کروں امت کے سارے کاموں میں شریک بھی رہوں لیکن سیاست سے میں کنارہ کش رہوں کیونکہ اگر میں مدینہ منورہ میں رہا تو مجھے یزید کی سیاست میں شامل ہونے کے لیے کہا جائے گا جو سیدنا حسینؓ نہ چاہتے تھے آپ یزید کی سیاست میں شرکت نہ کرنا چاہتے تھے۔