شام سے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی وفات کی خبر - ردِ…

شام سے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی وفات کی خبر

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

تاہم اب جب شام سے خبر آ گئی کہ سیدنا امیرِ معاویہؓ کا انتقال ہو گیا ہے اور یہ بھی خبر آ گئی کہ اب جانشین یزید بنا ہے تو جو مدینہ کا گورنر تھا اس نے سرکاری حیثیت میں بڑے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی اولادوں اور مریدوں کو جمع کیا کہ اب جو نیا حکمران ہے اس کے لیے تم میرے سامنے بیعت کرو، تاکہ حکومت کو میں اطلاع دے سکوں کہ سب نے اس حکومت کو تسلیم کر لیا ہے۔
اب سیدنا حسینؓ نے وہاں کیا کہا تھا؟ میں نے پچھلی کسی مجلس میں بتایا تھا کہ انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں ذرا سوچنے کا موقع دو ہم ابھی فیصلہ نہیں کرتے سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ نے بھی کہا تھا کہ ہم ابھی فیصلہ نہیں کرتے ہمیں ذرا سوچنے کا موقع دو تو جو مدینہ کا گورنر تھا اس نے کہا ٹھیک ہے آپ سوچ لیں کوئی بات نہیں وہ لوگ نیک تھے ان کے دلوں میں تلخیاں نہیں تھیں انہوں نے کہا ٹھیک ہے سوچو۔