مولانا مفتی رضا الحق رحمۃاللہ کا فتویٰ(مدرسہ دارالعلوم…

مولانا مفتی رضا الحق رحمۃاللہ کا فتویٰ(مدرسہ دارالعلوم زکریا، جنوبی افریقہ)


سنی لڑکے کا شیعہ لڑکی سے نکاح کا حکم:

سوال: کیا سنی لڑکے کا نکاح شیعہ لڑکی کے ساتھ جائز ہے یا نہیں، اور اس کے برعکس کیا حکم ہے؟

جواب: جو شیعہ قطعیاتِ اسلام کے خلاف عقیدہ رکھتے ہوں، وہ کافر ہیں ان کے ساتھ رشتہ مناکحت جائز اور درست نہیں ہے اور عام طور پر شیعہ درج ذیل کفریہ عقائد رکھتے ہیں:  

1: حضرت علی رضی اللہ عنہ کی الوہیت کا عقیدہ  

2: حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر تہمت لگانا  

3: حضرت جبرئیل علیہ السلام سے غلطی ہونے کا عقیدہ  

4: تحریفِ قرآن کا عقیدہ  

5: حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صحابیت کا منکر ہونا وغیرہ وغیرہ۔  

لہٰذا کفریہ عقائد رکھنے والے گمراہ فرقے کے لوگوں کے ساتھ نکاح وغیرہ سے اجتناب لازم ہے اور ایسے لوگوں کا حکم مرتد کی طرح ہے مرد کے ساتھ بھی نکاح جائز نہیں ہے۔  

نیز فقہاءِ کرام نے کفریہ عقیدہ رکھنے والوں کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دیا ہے نیز شیعوں کی کتابوں میں بھی مذکور ہے کہ ان کا نکاح سنیوں کے ساتھ جائز نہیں ہے۔  

(فتاویٰ دارالعلوم زکریا: جلد 3 صفحہ 607)