مجھے ایک قصہ یاد آیا کہ سیدہ فاطمہؓ نے سیدہ اسماءؓ سے کہا کہ مجھے صرف ایک چیز کی فکر ہے کہ جب میری روح قفس عنصری سے پرواز کر جائے گی اس بیماری میں میرا سفر آخرت آ جائے تو جب میرا جنازہ جائے گا تو جنازہ جب چارپائی پر رکھا جاتا ہے تو اوپر چادر بھی ڈالی ہوتی ہے لیکن کچھ باڈی یعنی جسامت تو ظاہر ہو ہی جاتی ہے ناں؟ تو سیدہ فاطمہؓ سيدة نساء اهل الجنه پیغمبر کی بیٹی ان کو یہ غم کھایا جا رہا تھا کہ جب میرا جنازہ جائے گا تو چادر کے نیچے میری باڈی کے لیے بھی پردہ داری نہ ہو تو سیدہ اسماءؓ کو کہنے لگیں کہ میں اس کے بارے میں پریشان ہوں تو سیدہ اسماءؓ نے کہا کہ آپ پریشان نہ ہوں کیونکہ ہم نے حبشہ کے ملک میں دیکھا ہے کہ وہاں چارپائی کے اوپر ایک اس طرح کی چیز ہوتی ہے کہ جیسی ڈولی ہوتی ہے جیسے ایک پردہ یعنی لکڑی کا ایک ایسا ڈھانچہ کہ جس سے Body کے اوپر ایک پردہ سا آ جاتا ہے۔ جسامت اس لکڑی کی جھولی نما ہوتی ہے باڈی کی طرح نہیں ہوتی تو سیدہ اسماءؓ کہتی ہیں کہ میں نے وہ دیکھا ہوا ہے اس لیے آپ بے فکر رہیں اس کے لیے ہم ایسا انتظام کریں گے کہ آپ کو غم نہیں کرنا چاہیے یہ سن کر سیدہؓ کے چہرے پر خوشی کے آثار نمایاں ہوئے سیدہ اسماءؓ بیان کرتی ہیں کہ اس دنیوی زندگی میں سیدہ فاطمہؓ کے چہرے پر آخری مسکراہٹ میں نے اس وقت دیکھی اس کے بعد قبر تک جانے میں کوئی اور ایسا موقع پیش نہیں آیا تاہم سیدنا علی المرتضیٰؓ بھی ان کی خدمت میں رہتے تھے اور ان کا حق بھی تھا۔