خاموش رہنے والے کسی کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتے - ردِ رافضیت…

خاموش رہنے والے کسی کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتے

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

سیدنا سعد بن عبادہؓ نے خاموشی اختیار کی لیکن عملی طور پر یہی ثابت کیا کہ میں ساتھ ہوں کیوں؟ جب سیدنا ابوبکر صدیقؓ امامِ نماز ہیں یا جب وہ سرکاری طور پر خطبہ دیتے ہیں تو سیدنا سعد بن عبادہؓ بھی حاضر ہوتے ہیں جب تک سرحدی علاقہ میں وہ نہیں گئے تھے لیکن بیعت نہیں کی تو معلوم ہوا کہ صورتیں تین ہیں تو میں عرض کرنا چاہتا ہوں غور کریں دو نہیں، تین صورتیں ہیں:
  • مان لینا مقابلہ نہ کرنا۔
  • خاموش رہنا اور بیعت نہ کرنا۔
  • مقابلے کے لیے نکل آنا۔
تو کتنے پہلو میں نے آپ کے سامنے عرض کیے؟ (سامعین: تین)