شیعہ سے نکاح - فتاویٰ جات | دفاع اسلام

شیعہ سے نکاح


سوال: مسئلہ یہ ہے کہ میرا ایک دوست جو شیعہ فقہِ جعفریہ سے تعلق رکھتا ہے وہ ایک سنی لڑکی جو کہ فقہِ حنفی سے تعلق رکھتی ہے شادی کرنا چاہتا ہے لڑکی اور لڑکا دونوں کے گھر والے بھی رضا مند ہیں لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ پہلے کسی عالمِ دین سے معلوم کیا جائے آیا یہ نکاح جائز ہے یا نہیں؟ لہٰذا براہِ کرم یہ وضاحت فرمائیں کہ نکاح اس صورت میں جائز ہے یا نہیں؟  

اور وہ حضرات جو اس طرح کی شادیاں کر چکے ہیں، ان کا نکاح ہو چکا ہے یا ان کا نکاح بھی باطل ہے؟

جواب:جو شیعہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خدا مانتے ہیں، قرآن کی تحریف کے قائل ہیں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی تکفیر کرتے ہیں اور حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر افتراء و بہتان طرازی کا عقیدہ رکھتے ہیں وہ مسلمان شمار نہیں ہوتے اس لیے ان لوگوں کے ساتھ سنی العقیدہ مسلمانوں کا رشتہ ناطہ کرنا جائز نہیں اگر کسی سنی نے اس قسم کی غلطی کر لی تو اس کا نکاح معتبر نہ ہوگا اور وہ اولاد حلالی شمار نہیں ہوگی البتہ اس سے قبل اگر کسی نے نادانستہ طور پر لاعلمی میں شیعہ کے ساتھ نکاح کر لیا ہو تو لاعلمی والے نکاح کے نتیجے میں پیدا ہونے والی اولاد حلالی اور ثابت النسب شمار ہوگی مگر بیوی کو فوراً علیحدہ کر دینا پھر بھی ضروری ہوگالمحہ بھر کے لیے ان کا میاں بیوی کی حیثیت سے ایک ساتھ رہنا حلال نہیں ہوگا۔  

(آپ کے مسائل اور ان کا حل: جلد 1صفحہ 330)