یاد رکھیے خلفائے راشدینؓ کا بھی پہلے سے یہ طریقہ چلا آرہا ہے کہ کسی کو بیعت کے لیے مجبور نہیں کیا جاتا ہاں اگر کوئی سر اٹھائے اور مقابلہ کرے اس کو تو دبایا جاتا ہے لیکن اگر کوئی مقابلے میں نہ اٹھے مخالفت نہ کرے لیکن بیعت بھی نہ کرے تو اس کے پیچھے کوئی نہیں پڑتا کیونکہ اسلام میں حکومت کے ذمہ یہ تو ہے کہ وہ امن قائم رکھے یعنی اگر کوئی بغاوت کے لیے اٹھتا ہے مقابلے کے لیے اٹھتا ہے اس کو تو طاقت کے ذریعے دبایا جائے لیکن اگر کوئی تنہائی میں اپنی زندگی گزار رہا ہے اور وہ بیعت نہیں کرتا اور کوئی مقابلے میں بھی اس کی تحریک نہیں لڑنے کی کوئی صورت نہیں تو اس کو مجبور نہیں کیا جاتا یہ بات سمجھ لیں۔