سنی لڑکی کا شیعہ لڑکے سے نکاح کرنا - فتاویٰ جات | دفاع اسلام

سنی لڑکی کا شیعہ لڑکے سے نکاح کرنا


سوال: کیا از روئے شرع اہلِ تشیع والے لڑکے اور سنی لڑکی کی شادی جائز ہے یا نہیں حالانکہ جانبین اس نکاح میں رضامند ہیں؟

جواب:سنی لڑکی کا شیعہ لڑکے سے نکاح کرنا جو شیعہ حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کو خدا مانتے ہیں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر تہمت کے قائل ہیں، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی تکفیر کرتے ہوں اور قرآنِ کریم میں تحریف کا اعتقاد رکھتے ہوں ان کے ساتھ رشتہ ناطہ کرنا جائز نہیں ہے لڑکے اور لڑکی کی رضامندی سے ناجائز جائز نہیں ہو جاتا باقی مذکورہ عقائد والے شیعہ لوگ اہلِ کتاب نہیں ہیں بلکہ کفار کے حکم میں ہیں اس لیے ان کے ساتھ سنی کا نکاح نہیں ہو سکتا۔  

(آپ کے مسائل اور ان کا حل: جلد 1 صفحہ 330)