کچھ تو جواب دیں کہ اگر حسینؓ یزید کے مقابلے میں نکلتے تو شام جاتے یا عراق؟ شام جاتے ذرا سوچیے غور کیجیے دستورِ زمانہ اور تاریخ یہی چلی آ رہی ہے کہ جب بھی حکومت کے بارے میں کوئی معرکہ آرائی ہو اور یا کوئی احتجاج ہو تو رخ مرکز کی طرف ہوتا ہے تو سیدنا حسینؓ نے اگر شام کی طرف رخ کیا پھر تو کہیں کہ وہ یزید کے مقابلے میں نکلے اور اگر انہوں نے رخ کیا عراق کا تو پھر آپ سوچتے سوچتے تھک جائیں گے کہ آپ چلے کس لیے تھے؟
یہ ایسا مشکل سوال ہے کہ جب تک پوری دقتِ نظر سے اس پر غور نہ کریں اور سوچتے سوچتے گہرائی میں نہ اتریں یہ بات سمجھ میں نہیں آئے گی کہ سیدنا حسینؓ اگر یزید کے مقابلے کے لیے نکلے تھے تو کدھر جانا چاہیے تھا؟ (شام میں) اور اگر آپ لڑنے کے لیے نکلے تھے تو وہ اپنے ساتھ ایک فوج بنا کر لے جاتے بچوں کو تو ساتھ نہ لے جاتے لیکن وہ نہایت سادگی میں صرف اپنے گھر کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلے اور چلے عراق کی طرف کیوں؟
اس لیے کہ عراق میں آپ کے والد حکومت کرتے رہے تھے سیدنا علی المرتضیٰؓ جب خلیفہ راشد تھے تو کہاں رہتے تھے؟ سیدنا علیؓ مدینہ سے کہاں چلے گئے تھے؟ عراق میں تو سیدنا حسینؓ کی دوستی اور ان کے خیر خواہوں کی آبادی وہاں بھی تھی اس لیے انہوں نے ادھر رخ کیا تو اب نکلے کس لیے تھے؟
اللہ تعالیٰ سمجھنے کی اور سوچنے کی توفیق عطا فرمائے مجھے اب ایک پیچھے کی بات کی طرف توجہ دلانا ہے تاکہ یہ مسئلہ سمجھ میں آ جائے تو میں پہلے وہ بات بیان کر لوں پھر اس کی روشنی میں اس کا جواب آپ کو مل سکے گا کہ سیدنا حسینؓ چلے کہاں کے لیے تھے۔