دوسری بات ذرا آج غور سے سنیں اور توجہ فرمائیں حکومت کا مرکز یزید کا دارالحکومت کہاں تھا؟ ملکِ شام میں تھا یہ ملک کا تیسرا صوبہ بالکل جدا تھا یعنی مدینہ منورہ سے دور تھا اور مدینہ منورہ کس صوبے میں تھا؟ حجاز میں سو مکہ اور مدینہ دونوں اس طرف ہیں (بیان کے دوران اشارہ کرتے ہوئے) عراق دوسری طرف (دورانِ بیان دوسری طرف اشارہ کرتے ہوئے) اور شام ادہر ہے (دورانِ بیان تیسری طرف اشارہ کرتے ہوئے) تو سیدنا حسینؓ مدینہ منورہ سے ادہر چلے جدھر عراق ہے ادھر نہیں چلے جہاں حکومت کا مرکز ہے عام طور پر دیکھا یہی جاتا ہے کہ جب حکومت کے خلاف کوئی احتجاجی جلوس نکلے حکومت کے خلاف کوئی معرکہ آرائی ہو تو کدھر رخ کرتے ہیں؟ دارالحکومت کی طرف پاکستان میں بڑے پیمانے پر جب کوئی تحریک اٹھتی ہے یا جب کوئی ریلی نکلتی ہے تو پھر رخ کرتے ہیں اسلام آباد کی طرف تو جب حکومت کے بارے میں کوئی بات کہنی ہو حکومت کو کوئی بات سنانی ہو تو رخ کدھر ہوتا ہے؟ جہاں حکومت کا مرکز ہو سوال پیدا ہوتا ہے کہ سیدنا حسینؓ اگر نکلے یزید کا مقابلہ کرنے تو پھر رخ ان کا کدھر ہونا چاہیے تھا؟" شام کی طرف"
ع کچھ تو کہیے کہ لوگ کہتے ہیں آج غالبؔ غزل سرا نہ ہوا۔