تو دوستو عزیزو! میں نے جتنی باتیں کیں کیا آپ کو سمجھ آئیں؟ (سامعین الحمدللہ سمجھ آئی ہیں) سیدنا حسینؓ وہاں سے جو چلے تھے وہ لڑنے کے لیے نہیں نکلے تھے یہ ایک بنیادی چیز ہے اس سے یہ پروپیگنڈا بھی ختم ہو جائے گا کہ دیکھو نکلا تو پھر علیؓ کا بیٹا ہی نا ہم کہتے ہیں وہ بھی حکومت کے لیے نہیں نکلے ہم جب بہت چھوٹے تھے اور پرائمری سکول میں جاتے تو مجھے یاد ہے کہ کچھ رائل فیملی کے لوگ ایک رسالہ چھوٹا سا بیچا کرتے تھے اس وقت غالباً وہ رسالہ دو پیسے کا تھا اس کا نام تھا جنگ نامہ کربلا سارے لوگ کہتے تھے کہ کربلا میں جنگ ہوئی پہلی رات وہ نکلا دوسری رات وہ نکلا تیسری رات وہ وہ نکلے چوتھی رات وہ نکلے یہ دس راتیں انہوں نے بنا لیں کہ نکلتے ہی رہے راتیں بانٹ کر اور پھر ایک رات ہوتی ہے جس کو کہتے ہیں کہ مہندی نکلی جب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ مہندی کیوں نکلتی ہے؟ کہ جی کربلا میں ایک شادی بھی ہوئی تھی سیدنا حسینؓ کے ایک بیٹے قاسم تھے تو انہیں بہنوں نے اور مستورات نے مہندی تو لگانی تھی نا خدارا خود سوچو کہ حالات ایسے ہوں کہ ادہر تو کہو کہ ان کا پانی بند کر دیا گیا تو ایسے حالات میں شادیاں ہو رہی ہیں حالات ایسے ہیں کہ پینے کو پانی نہیں ملتا تو غسل کو پانی کیا ملے گا؟ تو عقل حیران ہوتی ہے کہ یہ کیا باتیں بنائی ہوئی ہیں کہ ادہر ظلم ہو رہا ہے اور ادہر شادی ہو رہی ہے کہ جی جب معلوم ہو گیا تھا کہ اب زندگی باقی نہیں رہے گی تو جس کی نسبت کی ہوئی تھی تو کہا کہ اس کی شادی تو کر لو یہ باتیں ہماری عام سمجھ سے باہر ہیں اور ایسے نازک حالات میں کوئی ایسی خوشی نہیں کرتا۔
اللہ تبارک و تعالیٰ ہم سب کو اہلِ سنت و الجماعت کے عقیدوں پر قائم رکھے۔
وآخر دعوانا ان الحمدلله رب العالمين۔