حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت پہ جو بھی خوش ہو اس پر لعنت…

حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت پہ جو بھی خوش ہو اس پر لعنت

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ


تو لوگ سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ پر اعتراض کرتے ہیں (اس کا جواب ہم دے چکے) جب سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ نے بیعت کی تو آپ نے اس لیے بیعت کی کہ لڑائی کے ساتھ عام خون ریزی نہ ہو لیکن ان کے جذبات ان کی عقیدت سیدنا حسینؓ کے ساتھ تھی تو جیسا کہ میں نے کہا تھا اور حافظ ابنِ تیمیہ رحمۃاللہ کے بارے میں بھی یہ منقول ہے کہ سیدنا حسینؓ کے قتل سے جو شخص بھی راضی ہو اس پر لعنت ہو۔
(لعن الله ابن مرجانة۔ منہاج السنہ: جلد 7، صفحہ 558) 
ہم سیدنا حسینؓ کی اس مظلومانہ حالت پر دل سے ان کے ساتھ ہیں۔
اور جن لوگوں نے اس وقت یزید کی حکومت کو اس وجہ سے قبول کیا کہ مسلمانوں میں مزید خون ریزی نہ ہو جیسا کہ سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ تو سیدنا عمرؓ نے اپنے سفرِ آخرت پر روانہ ہونے سے پہلے ایک مشورہ دیا تھا کہ میرے بعد میرے بیٹے عبد اللہ بن عمرؓ کو خلیفہ تو مقرر نہیں کرنا لیکن مشورہ اس سے لیتے رہو تو مشورہ سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ کا بھی تھا کہ اس وقت ان حالات میں خون ریزی جائز نہیں۔